اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: چھپرا سے ممبئی جارہی گودان ایکسپریس کے B2 کوچ میں دو لاوارث بیگ ملنے سے افراتفری!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 31 October 2017

چھپرا سے ممبئی جارہی گودان ایکسپریس کے B2 کوچ میں دو لاوارث بیگ ملنے سے افراتفری!


رپورٹ: ثاقب اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
پھولپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 31/اکتوبر 2017) چھپرا سے ممبئی جانے والی گودان ایکسپریس میں اس وقت افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا جب لوگوں کو دو لاوارث بیگ اے سی کوچ میں ملے۔
اطلاع کے مطابق شاہ گنج اور کھراسوں موڑ کے بیچ پولیس کو تلاشی کے دوران دو بیگ B2 کوچ میں ملا، پولیس نے آس پاس کے لوگوں سے معلوم کیا تو بیگ کسی کا نہیں تھا، بعد میں لوگوں میں افراتفری کا ماحول دیکھ کر پولیس نے لوگوں کو سمجھایا بجھایا اور بیگ کھول کر دیکھا تو بیگ گٹکھا سے بھرا ہوا تھا، جس کی قیمت 30 ہزار کے قریب بتائی جا رہی ہے.