اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: لونی میں 29 اکتوبر کو ہونے والی امن و انصاف کانفرنس کے سلسلے میں اہم میٹنگ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 24 October 2017

لونی میں 29 اکتوبر کو ہونے والی امن و انصاف کانفرنس کے سلسلے میں اہم میٹنگ!


رپورٹ: یاسین صدیقی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
لونی/غازی آباد(آئی این اے نیوز 24/اکتوبر 2017)سرزمین لونی میں پہلی مرتبہ دارالعلوم سبیل السلام کے زیر اہتمام یک روزہ امن و انصاف کانفرنس کے سلسلے میں آج جامعہ کے احاطے میں ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی، جسکی صدارت الحاج عبد العزیز قریشی صدر جمعیت علماء ہند شہر لونی نے کی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے امن و انصاف کانفرنس کے روح روا و بانی مہتمم مولانا قاری فیض الدین عارف نے کہا کہ ملک میں جس طرح سے چند مٹھی بھر فرقہ پرست طاقتیں اپنی سیاسی روٹیاں سیکنے کیلئے ملک کی گنگا جمنی تہذیب اور برادران وطن کے مابین خلیج پیدا کرنے کی جو کوششیں کی جارہی ہے گئو کشی کے نام پر مسلم نوجوانوں کو زدوکوب کیا جارہا ہے ملک کو ہندو راشٹر بنانے کیلئے جو فسطائی طاقتیں سر ابھار رہی ہے، یہاں کی اقلیتوں میں ایک خوف کا ماحول پیدا ہو رہا ہے سیکولرزم کا جنازہ نکالا جارہا ہے ایسے نازک وقت میں ہندو مسلم کے درمیان اتحاد و اتفاق پیدا کرنے اور یہاں کی گنگا جمنی تہذیب کو باقی رکھنے کیلئے نیز اخوت و مساوات کا سبق دینے کیلئے آنے والی 29 اکتوبر کو امن و انصاف کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے، جسمیں عالمی شہرت یافتہ عالم دین واسلامی اسکالر حضرت مولانا سید سلمان الحسینی ندوی، شیر پنجاب مولانا حبیب الرحمان لدھیانوی، مولانا عبد الرزاق قاسمی، مولانا شہاب عالم قاسمی، شنکر اچاریہ مہانند، شری اوھھ مہاراج فادر ڈینیل پادری مہاراشٹرا، شری درشن سنگھ لدھیانا پنجاب ان کے علاوہ مقامی سیاسی وسماجی شخصیات بھی تشریف لا رہی ہے اسلئے بلاتفریق مذہب وملت وقت مقررہ پر تشریف لا کر جلسہ کو کامیاب بنائیں.
میٹنگ میں مولانا اسعد اللہ، قاری زاہد، قاری یونس، قاری عبدالجبار، مفتی فہیم الدین رحمانی، مفتی حسن قاسمی، قاری فرمان، قاری شوقین، نوجوان صحافی یاسین صدیقی کے علاوہ ائمہ کرام وذمہ داران نے شرکت کی.