رپورٹ: محمد انظر اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 24/اکتوبر 2017) آج شام 4 بجے سرائے میر کا مشہور ٹیکنیکل ادارہ قاسمی کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ مین روڈ سرائے میر اعظم گڈھ کا جناب ابو عاصم اعظمی نے دورہ کیا، انسٹی ٹیوٹ پہونچ کر پہلے پریکٹکل ہال میں طلبہ کا جائزہ لیا اور ان سے سوال و جواب بھی کیا، اس کے بعد تھیوری ہال میں منیجر محمد فیصل اعظمی اور ڈائریکٹر محمد انظر اعظمی سے انتظامات کی پوری تفصیل لی.
ڈائریکٹر محمد انظر اعظمی نے کارکردگی کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر کہ یہ انسٹی ٹیوٹ روز اول ہی سے اپنی تعلیمی فکر کیساتھ روز بروز ترقی کررہا ہے، فی الحال صبح 6:30 بجے سے شام 6 بجے تک بیچ چل رہی ہے اس سال طلبہ کے داخلہ کو حسب گنجائش بڑھایا گیا.
منیجر محمد فیصل اعظمی نے کہا کہ اس انسٹی کا مقصد علاقے میں تعلیمی ماحول کو آگے بڑھانا ہے خاص طور سے طلبہ مدارس کو اس سے جوڑنا ہے اور بحمد اللہ اچھی تعداد میں طلبہ اس وقت اس انسٹی ٹیوٹ میں مختلف طرح کا کورس کررہے ہیں.
ابو عاصم اعظمی صاحب نے طلبہ اور انتظامیہ کو مبارکباد پیش کیا، اس موقع پر مولانا انیس احمد اصلاحی، ڈاکٹر جاوید احمد صاحب کے علاوہ علاقہ کے دیگر لوگ اور طلبہ بھی موجود تھے.