رپورٹ: محمد صدر عالم نعمانی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سیتامڑھی(آئی این اے نیوز 24/اکتوبر 2017) ہند و نیپال کے سرحد پر واقع شمالی بہار کی عظیم وقدیم دینی تعلیمی وتربیتی درسگاہ الجامعة العربیہ اشرف العلوم کنہواں سیتامڑھی بہاد کے صد سالہ اجلاس مورخہ 24/25/26 مارچ 2018 کے تیاری کے سلسلے میں جامعہ میں ارباب حل و عقد کی ایک اہم نشست زیر صدارت و کارگزار ناظم جامعہ حضرت مولانا محمد اظہار الحق مظاہری معنقد ہوئی، اس اہم نشست میں اجلاس صدسالہ کی کامیابی اور اس سے متعلق تمام امور پر غور و خوض کر کے ایک حتمی اور عملی شکل دینے کی کی تجویز متفقہ طور پر منظور کی گئی اور یہ بھی طے کیا گیا کہ اس سہ روزہ صدسالہ اجلاس میں ملک کی موقر تنظیم اور ادارے کے ذمہ دار اکابر علماء، صلحاء، دانشوران، سیاسی و سماجی کارکنان کی شرکت کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش جاری رہے گی، شعبہ تالیفات اور نشرو اشاعت اور اس میں شریک ہونے والے تمام افراد و اشخاص کا درجہ بدرجہ نظم و انتظام، و دیگر امور پر بھی غور و خوض کرکے لائحہ عمل تیار کرلیا گیا ہے.
جامعہ اشرف العلوم کنہواں سیتامڑھی کہ صدسالہ اجلاس کی قیادت حضرت مولانا محمد اظہار الحق مظاہری اور حضرت مولانا زبیر احمد قاسمی ناظم جامعہ کی سرپرستی اور کنوینر حضرت مولانا محمد نسیم احمد قاسمی، مولانا محمد مظفر مظاہری، مولانا محمد انوارالحق قاسمی کی مضبوط ومستحکم رہبری ونمائندگی اور تمام بہی خوان اشرف العلوم کنہواں سیتامڑھی کی توجہ اور دعاؤں سے اجلاس کو بحسن خوبی انجام تک پہونچانے کی کوشش ہے اور انشاءاللہ جاری رہے گی.