اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سرزمینِ بڑوت میں 30 اکتوبر کو مسابقہ نعت و تقریر ہوگا منعقد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 12 October 2017

سرزمینِ بڑوت میں 30 اکتوبر کو مسابقہ نعت و تقریر ہوگا منعقد!


رپورٹ: محمد دلشاد قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بڑوت/باغپت(آئی این اے نیوز 12/اکتوبر 2017) قصبہ بڑوت کی مشہور و معروف علمی درسگاہ مدرسہ عربیہ نوریہ میں آنے والی 30 اکتوبر کو بروز پیر صبح 8 بجے سے مسابقہ نعت و تقریر منعقد ہوگا.
مدرسہ ھذا کے ناظم تعلیمات مولانا محمد عارف الحق بڑوتوی نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ سرزمین بڑوت کے مدرسہ ھٰذا میں پہلی بار بزم مرشد الامت کے زیر اھتمام مسابقہ نعت و تقریر منعقد ہوگا جس کے لیے 30 اکتوبر کی تاریخ طے کی گئی ہے، مساہمین صبح 8 بجے سے پہلے ہی مدرسہ ھذا میں پہونچے.
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ضلعی سطح پر مسابقہ ہورہا ہے جس میں ضلع باغپت کے مدارس کے طلبہ ہی شرکت کے مزاج ہوں گے اور مسابقہ میں اول، دوم، اور سوم پوزیشن رکھی گئی ہے، پوزیشن لانے طلبہ کو گراں قدر انعامات سے نوازا جائیگا.