اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بلریاگنج نگر پنچایت سے چیئرمین امیدوار بابو جاوید سمیت بی ایس پی کارکنان نے مختلف مسائل کو لیکر میمورنڈم سونپا!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 12 October 2017

بلریاگنج نگر پنچایت سے چیئرمین امیدوار بابو جاوید سمیت بی ایس پی کارکنان نے مختلف مسائل کو لیکر میمورنڈم سونپا!


رپورٹ: ایڈیٹر انچیف
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 12/اکتوبر 2017)بلرياگنج نگر پنچايت سے بہوجن سماج پارٹی سے صدر کے عہدے کے امیدوار بابو جاوید خان اور بی ایس پی لیڈر اشہد گڈو اور بی ایس پی لیڈر اروند گپتا نے ایک وفد کے ساتھ نگرپنچايت  افسر کو شہر کی مختلف مسائل کو لے کر ایک میمورنڈم سونپا، جس میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہر کے کئی وارڈوں کی نالے کیچڑ سے بھر چکے ہیں جس کی وجہ سے گندے پانی کا جمع ہونا شروع ہو گیا ہے، اور دواؤں کا چھڑکاؤ نہ ہونے سے مچھروں کی زیادتی ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کی رات کی نیند حرام ہورہی ہے، اور شہر کی سڑک کے ٹوٹے ہونے کی وجہ سے سڑک پہ دھول ہونے سے گاڑیوں کی آمد و رفت سے دھول اڑتی ہے جس سے نگرواسيوں، خریداروں اور راہگیروں کو کافی پرشانيوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.
ان مسائل کو دور کرنے کے لئے بابو جاوید خان نے نگرپنچايت افسر کو ہدایت کی کہ تمام وارڈون کی نالوں کی صفائی كی جائے اور دواؤں کی چھڑکاؤ کر سڑک کی مرمت جلد کریں، ایسا نہ كئے جانے پر بابو جاوید خان نے شہر یونین نگر پنچایت افسر کے خلاف سڑک پہ اترنے اور احتجاجی مظاہرہ کی دھمکی دی.
بابو جاوید خان نے آئی این اے نیوز نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین منتخب ہونے پہ بلریاگنج قصبہ کو مچھروں، نالوں میں گندے پانی کے جمع کو روکنا، تمام گلیوں کی صفائی اور گلیوں کو روشن رکھنا میری اول درجہ کی ترجیح دی جائے گی.