اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: رنگارنگ پروگرام کے ساتھ رام لیلہ اختتام پذیر!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 13 October 2017

رنگارنگ پروگرام کے ساتھ رام لیلہ اختتام پذیر!


رپورٹ: حافظ محمد ذاکر
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بھوگاؤں/مین پوری(آئی این اے نیوز 13/اکتوبر 2017) مین پوری رام لیلہ کمیٹی کی قیادت میں موسیقی پروگرام میں کاس گنجکی پنڈاینڈ پارٹی کے کلا کاروں نے فلمی گیتوں پر مبنی رقص اور نئے اور پرانے گیتوں کو سنا کر سامعین کو جھومنے پر مجبور کر دیا، ایس پی کے رہنما نیتو یادو نے فیتہ کاٹ کر موسیقی پروگرام کا افتتاح کیا.
منگل کی رات رام لیلا کونسل کی قیادت میں موسیقی کانفرنس کا آغاز کاسگنج کی پنڈااینڈ پارٹی کے کلا کار ونود کمار گپتا نے گیت سنا کر لوگوں کو خوش کیا وہی پارٹی کی آرٹسٹ انجلی سکسینہ نے ۔میں تیرے عشق میں مر نہ جاؤں کہیں تو مجھے آزمانے کی کوشس نہ کر۔ سنا کر درش سامعین کو مسحور کر دیا، پارٹی کے مزاحیہ فنکاروں میں ویز خان نے طرح طرح کے کلا کاروں ،اور ، جانورو کی آوازیں اور چٹکلے سنا کر سب کو ہنسنے پر مجبور کر دیا.
موسیقی کانفرنس میں نیٹو یادو، ڈاکٹر منوج دکشت، راج یادو، راجیش پانڈے، گڈو مشرا، سونی یادو، ا پو انصاری، راجیش پانڈے، سوربھ یادو، وغیرہ لوگ موجود رہے.