اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: پیسہ دوگنا کرانے کے چکر میں 70 لاکھ کا لگا چونا، رپورٹ درج!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 17 October 2017

پیسہ دوگنا کرانے کے چکر میں 70 لاکھ کا لگا چونا، رپورٹ درج!


رپورٹ: محمد یاسر
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 17/اکتوبر2017)کہتے ہیں کہ لالچ بری بلا ہے، جی ہاں معاملہ اعظم گڑھ کے راجہ پور سکرور کے فہیم کا ہے، جنہوں نے سرائے میر تھانہ میں ایک ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ اوسس گریس اینڈ لویکریٹ نامی کمپنی کے فردوس کمپنی کے ڈائریکٹر شری دھر وہم مار جنکے والد اور پتہ کی جانکاری نہیں ہے، وہ اور انکے دوساتھیوں نے 2016 دسمبر میں مجھ سے کہا کہ ہماری کمپنی دوگنا پیسہ کرنے کا کام کرتی ہے، میں نے ستر لاکھ روپیہ جمع کروا دیا، جس پر وہ لوگ ایک دستاویز بناکر دے دئیے، جب میں اپنے پیسہ کی واپسی کا مطالبہ کرتا ہوں تو مجھے وہ لوگ گالی دیتے ہیں، اور جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہیں، جب میں انکا دیا ہوا دستاویز چیک کروایا تو وہ بھی فرضی نکلا، پولیس نے فہیم شیخ کی تحریر لیکر جرم تعداد193 کی دفعہ 419,420٬467,471,504,506,کے تحت مقدمہ درج کر معاملے کی جانچ کررہی ہے۔