رپورٹ: ثابت کمال
ـــــــــــــــــــــــــــــ
مئو(آئی این اے نیوز 17/اکتوبر2017) سرائے لکھنسی تھانہ علاقہ سكٹيا برج کے پاس دو موٹر سائیکل کے تصادم میں چار نوجوان زخمی حالت نازک ہونے کی وجہ سے وارانسی کے لئے ریفر کیا گیا۔
اطلاع کے مطابق ایک ہی محلے کے رہائشی ونئے شرما ولدگیان چند شرما،منٹو شرماولد جے پرکاش شرما، ریحان فاروقی ولدریاض احمد عفان ولد حمزہ مرحوم اپنی اپنی موٹر سائیکل سے گھومنے جا رہے تھے رفتار تیز ہونے کی وجہ سے آپس میں ٹکرا گئی جس کی وجہ سے چاروں شدید زخمی ہو گئے مقامی لوگوں کی مدد سے تمام زخمیوں کو ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا حالت سنگین ہونے پر ڈاکٹر نے چاروں کو وارانسی ریفر کر دیا.