اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: دیوگاؤں کوتوالی علاقہ میں دن دہاڑے گولی مار کر کیا قتل!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 17 October 2017

دیوگاؤں کوتوالی علاقہ میں دن دہاڑے گولی مار کر کیا قتل!


رپورٹ: ایڈیٹر انچیف
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوگاؤں/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 17/اکتوبر 2017)دیوگاؤں کوتوالی علاقے کے لہوا چوٹہرا کمبھادیوری راستے سے بیولی جانے والی سڑک پر گرام پنچایت بھون کے قریب پیر کو دوپہر تقریبا دو بجے نامعلوم بدمعاشوں نے موٹر سائیکل سے جارہے 44 سالہ جوگندر سنگھ بیٹے رام چندر سنگھ ساکن ہرنی ڈیہرا کو گولی مار کر قتل کردیا، قتل کی کوئی وجہ نہیں معلوم ہوئی، دیہاتیوں کی اطلاع پر پہلے ڈائل 100 وہاں پہنچی اس کے بعد لاش کو دیکھ کر اس کی اطلاع دیوگاؤں کوتوال رپیش سنگھ اور علاقائی افسر روی شنکر پرساد کو دی گئی، آناً فاناً پہنچی دیوگاؤں پولیس اور علاقائی افسر روی شنکر پرساد نے بھی موقع معائنہ کیا اور ضروری معلومات حاصل کی، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے پولیس نے بھیج دیا.
قتل کے بعد وہاں لوگوں کی بھیڑ جٹ گئی اور جائے وقوع پر لوگوں نے لاش کی شناخت کرنے کی کوشش کی لیکن کوئی پہچان نہ سکا، بعد میں پتہ چلا کہ مقتول جوگندر سنگھ بیٹے رام چندر سنگھ ساکن ہرنی ڈیہرا ہے.