اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مین پوری: ڈاکٹر راکیش گپتا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے اتفاق رائے سے صدر نامزد!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 12 October 2017

مین پوری: ڈاکٹر راکیش گپتا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے اتفاق رائے سے صدر نامزد!


رپورٹ: حافظ محمد ذاکر
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مین پوری(آئی این اے نیوز 12/اکتوبر 2017)ضلع سطحی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کا ایک اجلاس گومتی کلینک بیڈمنٹن پر منعقد ہوئی، جس میں اتر پردیش بیڈ منٹن ایسوسی ایشین کے رکن ڈاکٹر سمنٹ گپتا کی نگرانی میں ایسو سی ایشین کے ارکان کو دوبارہ منتخب کیا گیا، جس میں متفق رائے سے ڈاکٹر راکیش گپتا کو ضلع صدر کے عہدے کے لئے منتخب کیا گیا.
اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ بیڈمنٹن کی سطح کو بلند کرنے کے لئے بچوں کو تربیت دی جائے گی جس سے بچے ضلع مین پوری کا نام روشن کر سکیں، اس کے ساتھ بیڈمنٹن مقابلہ 25 دسمبر سے 30 دسمبر کو منعقد ہوگا.
اس موقع پر نو منتخب ضلع صدر ڈا کٹر راکیش گپتا نے منعقد اجلاس میں عہدیداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے جو ذمہ داری سونپی گئی ہے، مذکورہ ذمہ داری کو عملی جامہ پہناؤنگا،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بیڈمنٹن کے سینئر کھلاڑیوں کو ایسوسی ایشن کی طرف سے اعزاز دیا جائے گا.