رپورٹ: حافظ محمد ذاکر
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مین پوری (آئی این اے نیوز12/اکتوبر2017) مین پوری عام آدمی پارٹی کے ضلع صدر انوراگ شریواستو کے ساتھ رو شرما ضلع سیکریٹری، رام نریش خزانچی، سنجے یادو میڈیا انچارج، اشونی کمار تنظیم وزیر، راجیو کمار کے تعاون سے نگر پنچایت گھرور کی مجلس عاملہ تشکیل کی گئی، جس میں انتخابات میں راجہ ٹھاکرے کو گھرور میڈیا انچارج، علی محمد کو آرڈینیٹر، محمد اقبال، محمد سلمان کو سیکریٹری، ڈاکٹر راجندر سنگھ یادو کو خزانچی، ایشور دیوال کسان سیل کا صدر، غلام وارث خان کو گھرور عام آدمی پارٹی کا صدر، محمد عرفان خان کو نائب صدر مکیش کمار یادو کو تنظیم کا انچارج نامزد مقرر کیا ہے.