اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بجلی کی خراب سپلائی کے خلاف سرائے میر میں عوامی سیلاب!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 12 October 2017

بجلی کی خراب سپلائی کے خلاف سرائے میر میں عوامی سیلاب!


رپورٹ: محمد عاصم اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 12/اکتوبر 2017) سرائے میر اور آس پاس میں بجلی کی انتہائی خراب سپلائی سے تنگ آکر بالآخر بدھ کو ہزاروں لوگوں نے نہ صرف اعظم گڑھ لکھنؤ روڈ پر دھرنا دیا بلکہ سرائے میر بازار میں بالکل سناٹا چھایا رہا اور لوگوں نے احتجاجا اپنی دوکانیں بند رکھیں۔
لال گنج سے ممبر پارلیمنٹ نیلم سونکر اور نظام آباد کے ایس ڈی ایم بھی مظاہرین کو سمجھانے بجھانے پہنچے۔
اطلاع کے مطابق سرائے میر نگر پنچایت کے سابق چیئرمین عبید الرحمن و دیگر سرکردہ افراد کی آواز پر ہزاروں لوگوں نے لبیک کہتے ہوئے بدھ کو نہ صرف اپنا کاروبار بند رکھا بلکہ خراب بجلی سپلائی کے خلاف زبردست مظاہر ہ بھی کیا، لوگ حکومت اور بجلی محکمہ کے خلاف نعرے لگارہے تھے اور بجلی کی سپلائی کو بہتر انداز میں بحال کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
لال گنج حلقہ سے ممبر پارلیمنٹ نے موقع پر پہنچ کر وعدہ کیا کہ وہ بجلی وزارت کی سطح پر اعلی افسران سے اس سلسلے میں بات کریں گی اور بجلی کی سپلائی ایک ہفتے میں بہتر کرانے کی کوشش کریں گے۔ سابق چیئرمین عبیدالرحمن کے مطابق نیلم سونکر نے یہ بھی وعدہ کیا ہے کہ اگر ایک ہفتے میں سپلائی بہتر نہیں ہوتی تو وہ خود بھی مظاہرین کے ساتھ دھرنے پر بیٹھیں گی۔
نظام آباد کے ایس ڈی ایم نے بھی مظاہرین سے سرائے میر پہنچ کر ملاقات کی اور تین دن کے اندر سرائے میر بجلی کی بحالی کے لئے سرگرم کمیٹی اور بجلی محکمہ کے اہلکاروں کی میٹنگ کرانے کا وعدہ کیا۔
مظاہرین نے اعلان کیا ہے کہ اگر ایک ہفتے میں بجلی کی سپلائی بہتر انداز میں بحال نہیں ہوتی تو وہ دوبارہ اپنے احتجاج کے ساتھ سڑک پر ہوں گے۔