رپورٹ: حافظ محمد ذاکر
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مین پوری(آئی این اے نیوز 12/اکتوبر 2017) اترپردیش بنیادی استاد یونین کی طرف سے ایک خط ذیلی ضلع مجسٹریٹ کو بھیجا گیا جس میں بلاک کے سینئر نائب صدر محمد عمران جاوید خان نے کہا ہے 108 اسمبلی بھوگاؤں میں ملازم بوتھ سطح افسر کو گزشتہ اعزازیہ کی رقم نہیں ملی ہے، جب کہ ضلع مین پوری کی دیگر تحصیلوں میں ماہ اپریل، مئی میں یہ ادائیگی کی جا چکی ہے، تو پھر اسمبلی حلقہ کے ملازم کو اعزازیہ کی رقم کیوں ادا نہیں کی جارہی ہے، اعزازیہ کے لئے جب بھی تحصیل بھوگاؤں میں متعلقہ افسر سے گفتگو کی تو کوئی واضح جواب نہیں ملا، اعزازیہ کے تعلق سے موجودہ تحصیلدار صاحب سے جب عمران جاوید نے موبائل سے 15 دن پہلے مذاکرات کی تو انہوں نے ایک ہفتے میں اعزازیہ کھاتے میں بھیجے جانے کی یقین دہانی کرائی، لیکن 25 دن گزر گئے مسئلہ جوں کے توں رہا.
عمران جاوید نے کہا کہ اگر اس مسئلہ کو اعلیٰ افسران نے سنجیدگی سے نہی لیا تو الیکشن جیسے اہم قومی پروگرام میں بی ایل او کام نہیں کر پائیں گے، ضلع مجسٹریٹ صاحب مسئلہ کو سنجیدگی سے لیں.