رپورٹ: ایڈیٹر انچیف
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 12/اکتوبر 2017) اعظم گڑھ میں ایک بڑا سڑک حادثہ ہوا، جس میں تین بھائیوں سمیت ایک ڈرائیور کی موت ہوگئی، جہاناگنج تھانہ علاقہ کے سوہول کے قریب بھیسہی پل پر رات تقریباً 10:00 بجے میجک گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹکر ہوگئی، جس میں چار کی افراد کی موت ہوگئی، جبکہ تین زخمی ہوگئے، زخمیوں کو وارانسی ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے، حادثے کے بعد لاش جگہ پر پڑی رہی اور پولیس سرحد تنازع میں ملوث ہوگئی، اس حادثہ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کی موت سے پورا خاندان سمیت گاؤں میں غمگینی چھا گئی ہے.
مئو ضلع چریاکوٹ تھانہ علاقے چکسہجا(چکودھی) کے رہائشی رویندر رام بھیسہی ندی میں مچھلی مارنے کیلئے پہرہ لگائے تھے، روندر کے بیٹے گوندا رام 20، ابھیشیک 15 اور ان کے بھائی سرندر کے بیٹے پرشانت رام کو 21 بائک سے کھانا چریاکوٹ اور محمدآباد روڈ پر دینے کے لئے جا رہے تھے، جیسے ہی اس نے سوہو مارکیٹ کے قریب سوہول پل تک پہنچے تھےکہ چریاکوٹ سے آنے والے تیز رفتار میجک گاڑی موٹر سائیکل میں ٹکر ماردی، بائک کے نیچے گرنے کے بعد موٹر سائیکل میں آگ لگ گئی، اسی وقت موٹر سائیکل پر سوار تین نوجوانوں نے موقع ہر ہی دم توڑ دیا، جبکہ ڈرائیور سمیت تین افراد میجک میں زخمی ہوئے، لوگوں نے ایک مقامی ہسپتال زخمیوں کو پہنچایا، جہاں صورتحال سنگین دیکھ کر ڈاکٹروں نے وارانسی کیلئے ریفر کردیا، راستے میں ڈرائیور کتواری 40 بیٹے منو رہائشی حسین آباد مئو کی موت ہوگئی.
واضح ہو کہ شادی کرنے کیلئے گوندا رام دس دن پہلے دبئی سے آیا تھا، خاندان کے لوگ آج کل میں ہی لڑکی کو دیکھنے جانے والے تھے، دیپک، گوندا اور ابھیشیک کی موت سے ماں منجو دیوی، بہن چندرکلا، بھائی منش، روندر کا رو رو کر برا حال ہے.
