اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: لونی ریلوے اسٹیشن پر خواتین نے روکی ٹرین!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 11 October 2017

لونی ریلوے اسٹیشن پر خواتین نے روکی ٹرین!


رپورٹ: یاسین صدیقی قاسمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
لونی/غازی آباد (آئی این اے نیوز 11/اکتوبر 2017) آج لونی ریلوے اسٹیشن پر شاملی سے آنے والی ٹرین کو روک کر خواتین نے انجن کے آگے کھڑے ہوکر جم کر ہنگامہ کیا اور ریل گاڑی کو دلی کی طرف جانے نہیں دیا، نیز سرکار کے خلاف جم کر نعرے بازی کی، اور ریل گاڑی میں  اسپیشل مہیلا بوگی بڑھانے کی مانگ کی.
واضح ہو کہ لونی سے کافی تعداد میں لوگ محنت مزدوری کرنے کیلئے دلی جاتے اور ٹرین میں مزید مہیلا بوگی نہ ہونے کی وجہ سے آئے دن چھیڑ چھاڑ کی ورادتیں ہوتی رہتی ہے اسی کو لیکر آج مشتعل خواتین نے ریل گاڑی روک کر ہنگامہ کیا.
 اطلاع ملتے ہی فورا جی آر پی پولیس موقع پر پہنچی اور مشتعل خواتین کو بڑی مشکل سے سمجھا بجھا کر ان کو ہٹاکر ریل گاڑی کو آگے روانہ کیا.