رپورٹ: محمد ساجد کریمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ترواڑہ/میوات(آئی این اے نیوز 09/اکتوبر 2017) مدرسہ جامعہ امام الہند ترواڑہ میں جمعیة علماء حلقہ ترواڑہ کی طرف سے حضرت مولانا محمد یحییٰ کریمی صاحب کی زیر صدارت ایک اہم میٹنگ کا اہتمام کیا گیا، جو دو نشستوں پر مشتمل تھی، میٹنگ کا آغاز صبح 10 بجے تلاوت کلام اللہ سے ہوا اور پہلے نشست میں مولانا محمد یحییٰ کریمی نے علماء کرام سے خطاب کیا جس میں انہوں نے علماء کی ذمہ داریوں کا احساس دلاتے ہوئے کہا کہ معاشرہ کی زبوں حالی ناگفتہ بھی ہے، اس کی اصلاح علماء اور ائمہ کرام کے اوپر عائد ہوتی ہے، اس لئے علماء کرام کو چاہئے عوام کے ساتھ روابط پیدا کرکے ان کو اپنے اعتماد میں لیں اور پھر عوام سے جاہلیت کی رسومات کے خاتمہ کریں اور ہر مسلمان کو احساس دلائیں کہ دنیا اور آخرت کی کامیابی اور فلاح و بہبودی صرف شریعت اسلامیہ کی پیروی میں ہی مضمر ہے، اور مولانا کریمی صاحب نے علماء اور ذمہ داران حضرات کو کہا کہ انتھک محنت اور کوششیں کریں کہ آپ کے گاؤں اور محلہ میں ایک آدمی بھی بے نمازی نہ رہے.
دوسری نشست میں جمعیة علماء ہند کی طرف سے اندرا گاندھی اندور اسٹیڈیم میں منعقد ہونی والی امن کانفرنس کی تیاریوں کو لے کر گفتگو کی، اور ساتھ ہی ساتھ جمعیة علماء کی گزشتہ کارکردگی بھی پیش کی گئی۔
حضرت مولانا محمد یحییٰ کریمی صاحب نے اراکین جمعیة علماء اور حضرات علماء کرام کو جھنجھوڑا اور معاشرہ میں نمایاں کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔
باتفاق رائےتمام علماء کرام نے معاشرہ کی اصلاح میں ہرممکن تعاون کرنے کا عزم ظاہر کیا اور ہرممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
اخیر میں مولانا محمد یحییٰ کریمی صاحب کی دعا پر اس اہم میٹنگ کا اختتام ہوا۔
اس اہم میٹنگ کے کامیاب اختتام کے بعد حضرت مولانا محمد ارشد صاحب مہتمم مدرسہ امام الھند ترواڑہ نے تمام شرکاء کی پر تکلف ضیافت فرمائی۔