اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: کلدیپ کے قاتل پولیس کی گرفت سے باہر، اہل خانہ نے لونی کوتوالی کے سامنے دیا دھرنا!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Monday, 9 October 2017

کلدیپ کے قاتل پولیس کی گرفت سے باہر، اہل خانہ نے لونی کوتوالی کے سامنے دیا دھرنا!


رپورٹ: یاسین صدیقی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
لونی/غازی آباد(آئی این اے نیوز 09/اکتوبر 2017) لونی کے قاسم وہار کالونی میں گزشتہ 29جولائی کو کلدیپ نامی شخص کو بدمعاشوں نے قتل کردیا تھا لیکن قاتل پولس کی گرفت سے باہر ہے، غصے میں اہل خانہ نے لونی کوتوالی کے سامنے دھرنا دیا مقتول کی والدہ جیئوتی کا الزام ہیکہ چوکی انچارج دوسری پارٹی سے رشوت لیکر قاتلوں کو گرفتار نہیں کررہی ہے، انہوں نے الزام لگایا کہ ایسا لگتا ہیکہ پردیش میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے نیز خواتین نے کہا کہ پولیس جب تک قاتلوں کو گرفتار نہیں کرتی تب تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا جبکہ لونی ایس ایچ او ابھئے پرتاب کا کہنا ہیکہ اہل خانہ کو کسی نے بہکا دیا ہے جسکے بہکاوے میں یہ سب احتجاج کرہی ہے پولیس نے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ قاتلوں کے خلاف رپورٹ درج کرلی گئی ہے اور پولیس مسلسل ان کی گرفتاری کیلئے دبش دے رہی ہے جلد ہی قاتلوں کو گرفتار کرکے کارروائی کی جائے گی.