رپورٹ: محمد صدر عالم نعمانی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
گڈا/جھارکھنڈ(آئی این اے نیوز 09/اکتوبر 2017) پیر طریقت رہبر شریعت حضرت مولانا الحاج سید احمد نصر بنارسی صاحب بانی و مہتمم مدرسہ امدادیہ عربیہ و خانقاہ بنارس یوپی(خلیفہ مسیح الامت حضرت مولانا مسیح اللہ خان صاحب جلال آبادی و صاحبزادہ مسیح الامت حضرت مولانا صفی اللہ صاحب المعروف بھائی جان جلال آبادی حضرت مولانا قمرالزماں صاحب الہ آبادی اورحضرت حافظ اسید احمد صاحب) نے فرمایا کہ وہ حضرات جو مجاز صحبت اور مجاز بیعت ہیں اور وہ حضرات جنکو بیعت ہوئے ایک عرصہ گذر گیا مگر انکے حالات و معمولات کی کوئی خبر نہیں ہے انکے لئے خصوصی طور سے تین روزہ تربیتی مجلس 11 تا 13 اکتوبر 2017 بروز بدھ جمعرات جمعہ بمقام کوریانہ تھانہ بسنت رائے ضلع گڈا جھارکھند میں منعقد کیا گیا ہے، جس کا آغاز 11 اکتوبر بروز بدھ دس بجے دن تلاوت کلام اللہ سے ہوگا اور اختام وعمومی دعاء 13/اکتوبر بروز جمعہ بعد نماز عشاء ہوگا، خلفاء مریدین ومتوسلین سے خصوصاً اور بہار جھاڑ کھنڈ کے علماء کرام سے عموماً شرکت کی درخواست ہے.
اس نورانی وعرفانی تربیتی مجلس میں شرکت کرنے والے حضرات نفل روزہ کی نیت سے قیام کرینگے انکے لئے افطاری، رات کا کھانا، اور سحری کا انتظام کیا گیا ہے اس تربیتی مجلس میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت فرماکر اپنے قلوب کو ایمان ویقین کی روشنی سے جلا بخشیں.