رپورٹ: یاسین صدیقی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
لونی/غازی آباد(آئی این اے نیوز 19/اکتوبر 2017) ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر ہندو مسلم سکھ عیسائی اور برادران وطن کے مابین بڑھتی خلیج ونفرت کی دیوار کو ختم کرنے اور آپسی بھائی چارہ پیار و محبت کو قائم کرنے، ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب کو باقی رکھنے کیلئے ضلع غازی آباد کے تحصیل لونی میں واقع جامعہ دارالعلوم سبیل السلام کے زیر اہتمام یک روزہ کانفرنس امن و انصاف کانفرنس بروز اتوار 29/اکتوبر 2017 بوقت صبح 08:00 تا دوپہر 01:00 بجے ہونا طے پایا ہے جسمیں حضرت مولانا سید سلمان حسینی ندوی صاحب سمیت ہندو مسلم سکھ عیسائی کے رہنما و دھرم گرو شرکت ہوگی.
حضرت مولانا قاری فیض الدین عارف بانی ومہتمم دارالعلوم سبیل السلام علوی نگر لونی غازی آباد یوپی نے نمائندہ سے گفتگو کے دوران بلاتفریق مذہب وملت تمام لوگوں سے شرکت کی درخواست کی ہے.