اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: پھولپور کے پلتھی بازار میں منعقد کُشتی ٹورنامنٹ میں جونپور نے بازی ماری!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Friday, 20 October 2017

پھولپور کے پلتھی بازار میں منعقد کُشتی ٹورنامنٹ میں جونپور نے بازی ماری!


رپورٹ: وسیم شیخ
ــــــــــــــــــــــــــــــ
پھول پور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 20/اکتوبر 2017) پھول پور تحصیل علاقہ میں واقع پلتھی بازار میں ہوئے کُشتی ٹورنامنٹ میں جونپور کے دھیرج نے بازی ماری۔
دھیرج جونپور اور اجئے اعظم گڑھ کے درمیان سب سے اچھا مقابلہ ہوا اور لوگوں نے کھل کر داد دی اور دلچسپی سے مقابلہ دیکھتے رہے یہ ٹورنامنٹ کا سب سے اچھا مقابلہ تھا اور اس کے لئے 3000 روپئے کا نقد انعام رکھا گیا تھا.
دوسرا دلچسپ مقابلہ وویک نیبی اور میٹو کے درمیان ہوا، اس میں میٹو نے بازی ماری۔ تیسرا سب سے اچھا مقابلہ مکیش اور اتل کے بیچ ہوا، اس مقابلہ میں مکیش کو جیت حاصل ہوئی۔
اس ٹورنا منٹ میں کل 35 ٹیموں نے حصہ لیا اور ہر پہلوان کو اعزازی طور پر انعامات سے نوازا گیا۔