رپورٹ: ایڈیٹر انچیف
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 13/اکتوبر 2017) یہ خبر بڑے دکھ کے ساتھ پڑھی جائے کہ بھیونڈی کے معروف صنعت کار اقبال احمد انصاری (آبائی وطن خالص پور بلریاگنج اعظم گڑھ) کا آج صبح تین بجے طویل علالت کے بعد نالہ پار رہائش پہ انتقال ہوگیا ہے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔
جنازے کی نماز پترے والی مسجد بھیونڈی میں جمعہ کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی اور تدفین بھوسار محلہ قبرستان میں ہوگی۔
مرحوم نیک سیرت و نیک کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے اللہ انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور پشماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمــــین