اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مسلمانوں کے تمام مسائل کا حل تعلیم میں مضمر: مولانا محمد علی نعیم رازی

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 24 October 2017

مسلمانوں کے تمام مسائل کا حل تعلیم میں مضمر: مولانا محمد علی نعیم رازی


رپورٹ: محمد عاصم اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
لکھنؤ (آئی این اے نیوز 24/اکتوبر 2017) نوجوان عالم دین مولانا محمد علی نعیم رازی فاضل مدرسہ مظاہر علوم سہارنپور نے پریس کو جاری کر ایک بیان میں کہا کہ اسوقت مسلمانان ہند کے تمام مسائل کا حل صرف تعلیم ہی میں مضمر ہے تعلیم ہی ایک ایسی راہ ہے جسے اختیار کر کے ملت اسلامیہ اپنی عظمت رفتہ کو واپس حاصل کرسکتی ہے.
مولانا محمد علی نعیم رازی نے ملک کے مسلمانوں سے درخواست کی کہ وہ کم ازکم دس سال کے لئے تمام سرگرمیوں سے علیحدہ ہوکر صرف تعلیم پر اپنی تمام تر قوت و توانائی کو صرف کرے.
مولانا رازی نے امت کے تعلیم یافتہ طبقہ سے کہا کہ کہ وہ سر سید احمد خان علیہ الرحمہ کی زندگی کو اپنے لئے نمونہ بنائے اور ذاتی اغراض و مفادات سے بالاتر ہوکر محض ملت کے نونہالوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے اپنی اپنی سطح پر ملی تعلیمی اداروں کا قیام عمل میں لائیں.
مولانا محمد علی نعیم رازی نے کہا کہ ہم نے ابھی گزشتہ دنوں سرسید علیہ الرحمہ کا دوسوواں یوم پیدائش منایا اور خوب بڑی بڑی تقریبات کے انعقاد کے ذریعے سرسید کو خراج عقیدت پیش کیا درحقیقت یہ خراج عقیدت سرسید کی روح کو تسکین پہنچانے کے لئے کافی نہیں ہے بلکہ سرسید کو حقیقی خراج عقیدت یہ ہوگا کہ اس دوسوویں یوم پیدائش پر کم ازکم دس ملی تعلیمی اداروں کے قیام کی بنیاد رکھی جائے.
مولانا محمد علی نعیم رازی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو خطیر رقم اس یوم پیدائش کے جشن میں صرف کی گئی وہ رقم کئ اداروں کو قائم کرنے کے لئے کافی ہوسکتی تھی.
مولانا محمد علی نعیم رازی نے آخر میں علماءکرام و ائمہ مساجد سے بھی درخواست کی کہ وہ اپنے بیانات، خطبات وغیرہ کے ذریعہ امت میں تعلیمی بیداری پیدا کریں اور امت کے افراد سے درخواست کریں کہ وہ اپنے نونہالوں کو تعلیم ضرور دلائے.