اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: احمد علی برقی بزم سخن لندن کے انعام سے سرفراز!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 18 October 2017

احمد علی برقی بزم سخن لندن کے انعام سے سرفراز!


رپورٹ: محمد عاصم اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 18/اکتوبر 2017) احمد علی برقی اعظمی کو بزم سخن لندن برطانیہ کی طرف سے طرحی مشاعرہ برائے سال 2017 کے اول انعام سے نوازا ہے۔
ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی کو یہ اول انعام سہ ماہی مدت میں ہونے والے طرحی مشاعرہ میں دیا گیا ہے، انعام کی رقم 100 پونڈ ہے جوکہ تقریبا 9 ہزار کے قریب ہوتی ہے۔
واضح ہو کہ ڈاکٹر برقی اعظم گڑھ کے مشہور شاعر رحمت الہی برق اعظمی صاحب کے صاحبزادہ ہیں، آپ نے جے این یو سے فارسی زبان میں پی ایچ ڈی کی ہے اور آل انڈیا ریڈیو کی فارسی شعبہ سے ریٹائر ہیں۔
آپ زودگو شاعر ہیں اور روزنامہ خبریں میں ایک قطعہ روزآنہ موجودہ حالات پر لکھتے ہیں۔