اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: قصبہ بیور: سوتے وقت کسان کو کلہاڑی سے کاٹ کر ہلاک کر دیا گیا!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 18 October 2017

قصبہ بیور: سوتے وقت کسان کو کلہاڑی سے کاٹ کر ہلاک کر دیا گیا!


رپورٹ: حافظ محمد ذاکر
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مین پوری(آئی این اے نیوز 18/اکتوبر 2017) مین پوری ضلع میں ایک بیہمانہ قتل سے سنسنی مچ گئی، دراصل معاملہ تھانہ بیور کے گاؤں کانسے پور کا ہے جہاں کھیتوں کی حفاظت کے لئے گئے متوفی سرویش یادو کو سوتے وقت کلہاڑی اور بھالے سے گود کر ہلاک کر دیا گیا ، موت کی اطلاع خاندان والوں کو اس وقت ہوئی جب متوفی کی بیوی کھیت پر چارہ لینے گئی تھی جہاں اس نے اپنے شوہر کا خون آلود نعش چارپائی پر پڑی دیکھی ،جس کے بعد دیہی اور خاندان کے دوسرے لوگ بھی موقع پر پہنچ گئے اور پولیس کو اطلاع دی، وہیں متوفی کی بیٹی نے اپنے بڑے باپ پر زمینی تنازعہ کے تحت قتل کا الزام لگایا ہے، موقع پر پہنچی پولیس نے نعش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم ہاؤس پہنچایا ،پورے معاملے پر ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ اول تحقیق میں یہ معاملہ باہمی رنجش کا لگ رہا ہے ، متوفی ہسرویش یادو کا قتل بہت بہیمانہ طریقے پر کیا گیا ہے، قتل میں استعمال کی گئی کلہاڑی اور برچھی موقع سے برآمد کر لی گئی ہے ،قاتلوں کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا.