اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اعظم گڑھ کے جین پور بے خوف بدمعاش نے بس کنڈیکٹر کو ماری گولی!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Saturday, 28 October 2017

اعظم گڑھ کے جین پور بے خوف بدمعاش نے بس کنڈیکٹر کو ماری گولی!


رپورٹ: سلمان اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جین پور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 28/اکتوبر 2017) جين پور کوتوالی تھانہ علاقہ میں جمعہ کی رات بس  کنڈیکٹر کی طرف سے کرایہ مانگنے پر ایک نوجوان نے اسے گولی مار دی اور اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گیا، گولی لگنے سے زخمی کنڈیکٹر کو آنا فانا میں بس کا ڈرائیور چندر شیکھر نے صدر ہسپتال میں داخل کرایا، اس کی حالت نازک دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے ہائر سینٹر ریفر کر دیا، بس کے ڈرائیور نے جین پور کوتوالی میں ایک نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے.
اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے جمعہ کی رات میں تقریبا 9:00 بجے کے قریب کہ بادشاہ پور ڈپو کی بس سواری لے کر گورکھپور سے الہ آباد کی طرف جا رہی تھی، جین پور سینٹ زیویئرس اسکول کے قریب شرما ڈھابے کے قریب بس کو ایک شخص نے روکا، ڈرائیور نے اسے بیٹھا لیا، اور کچھ دور جانے کے بعد کنڈیکٹر مہیش مشرا نے اس سے پوچھا کہ آپ کو کہاں جانا ہے اور ٹکٹ لینے کو کہا، ٹکٹ لینے کی بات کرتے ہی نوجوان بھڑک گیا اور دھمکی دینے لگا، تحصیل سگڑی سے چند قدم کے فاصلے پر بس روک کر کنڈیکٹر نے اسے جیسے ہی اتارنا چاہا اس نے بیگ چھننے کی کوشش کی اور کٹے سے فائر کر دیا،  گولی کنڈیکٹر کے پیر میں لگی، بس کا ڈرائیور چندر شیکھر آنا فانا اسے لے کر ضلع اسپتال گیا اور ضلع اسپتال میں داخل کرایا، جہاں اس کی حالت کو سنگین دیکھتے ہوئے صدر کے ڈاکٹروں نے ریفر کر دیا، زخمی مہیش مشرا بیٹے اماپت مشرا گرام بھوانی پور تھانہ رانی گنج ضلع پرتاپ گڑھ کا رہنے والا ہے. بس کا ڈرائیور چندر شیکھر بیٹے امرناتھ پال گرام بجنور تھانہ فتن پور پرتاپ گڑھ کا رہائشی ہے، یہ دونوں لوگ بادشاہ پور ڈپو کی یوپی 70  9505 نمبر کی بس کو لے کر الہ آباد سے گورکھپور گئے تھے یہ واقعہ واپسی کے وقت ہوئی.