اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مولانا محمد عاقل کو جمعیۃ علماء ہند مغربی اترپردیش کا صدر منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 10 October 2017

مولانا محمد عاقل کو جمعیۃ علماء ہند مغربی اترپردیش کا صدر منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار!


رپورٹ: محمد دلشاد قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
روشنگڑھ/باغپت(آئی این اے نیوز10/اکتوبر2017) مغربی اترپردیش کے صدارتی انتخاب میں مولانا محمد عاقل صاحب مہتمم جامعہ بدرالعلوم گڑھی دولت کو مغربی اترپردیش کا صدر منتخب ہونے پر مدرسہ اسلامیہ عربیہ انوارالاسلام روشنگڑھ ضلع باغپت کے ناظم اعلی مفتی محمد دلشاد قاسمی نے خوشی اظہار کیا ہے.
انہوں نے کہا کہ واقعتاً حضرت والا کی شخصیت اس قابل بھی تھی کہ ایسی گراں قدر عہدہ پر ان کو فائز کیا جاتا ویسے تو حضرت والا کی ذات گرامی کوئی تعارف کی محتاج نہیں کیوں حضرت صوفئ کامل حضرت  مولانا محمد کامل صاحب کے صاحبزادہ محترم ہیں جو ملک ہی نہیں بلکہ بیرونی ملک میں بھی ان کا ذکر خیر کیا جاتا کے خیر حضرت والا کا مزاج پہلے سے بھی معاشرہ کی خدمت کا ہے ہی لیکن اب اور بھی زیادہ فائدہ معاشرہ کو پہنچے گا ہم سب دعاء کرتے ہے کہ اللہ رب العزت حضرت والا سے زیادہ زیادہ قوم کو فائدہ پہنچائے اور عمر دراز عطاء کرے.آمیــــن