اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مرڑیا مسلم ویلفئر سوسائٹی سنہولہ ہاٹ بھاگلپور کے بینر تلے احتجاجی مظاہرہ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 10 October 2017

مرڑیا مسلم ویلفئر سوسائٹی سنہولہ ہاٹ بھاگلپور کے بینر تلے احتجاجی مظاہرہ!


رپورٹ: یاسین صدیقی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بھاگلپور/بہار(آئی این اے نیوز 10/اکتوبر 2017) بھاگلپور کے سنہولہ ہاٹ بلاک میں مرڑیا مسلم نے ریزرویشن کی مانگ کرتے ہوئے ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور بلاک سی او کا گھراؤ کیا جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مرڑیا مسلم ویلفئر سوسائٹی کے جنرل سیکریٹری ماسٹر غلام ربانی نے دوٹوک لہجے میں کہاکہ ایک ملک ایک پردیش میں  دو قانون کیسا؟ ایک طرف دھوریا مہگاواں بسنترائے بلاک میں رہنے والے لوگوں کو سرکار اوبی سی کا درجہ دیتی ہیں لیکن سنہولہ ہاٹ بلاک کے باشندوں کو اوبی سی کا درجہ نہیں دے رہی ہے جس کی وجہ سے ہمارے بچے ڈگریاں لیکر بھی بھوکے مررہے ہیں ہم نے محنت مزدوری کرکے کس طرح اپنے بچوں کو پڑھایا لکھایا اور جب وہ اعلی ڈگری لیکر نوکری کی تلاش میں نکلے تو انہیں نوکریاں نہیں ملی جب کہ ہمارے پاس ذاتی نواسی پرمان پتر بھی ہوتا ہے اسلئے ہماری مرکزی وریاستی سرکار سے یہی مانگ ہیکہ ہماری آبادی کے تناسب سے ریزرویشن دیا جائے اور اوبی سی کا درجہ دیا جائے.
جنرل سیکریٹری نے مزید کہاکہ ہمارا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ہمیں اپنا حق نہ مل جائے چاہے اس کیلئے ہمیں پٹنہ یا دارالحکومت دہلی کا رخ کرنا پڑے.
اس موقع پر نوجوان صحافی ڈاکٹر فاروق مظاہر مکھیا ڈاکٹر محب اللہ مکھیا نذیر رفیق عالم ضلع پریشد حفظ الرحمن غلام ربانی موجود تھے، اس احتجاجی مظاہرہ میں سی او سنہولہ کو حکومت کے نام ایک میمورنڈم بھی دیا گیا.