رپورٹ: حافظ محمد ذاکر
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مین پوری(آئی این اے نیوز 10/اکتوبر 2017) مین پوری ضلع میں جہاں ایک طرف پولیس مستعدی کی بات کرتی نظر آتی ہے تو وہیں دوسری طرف مسلسل چوری کے واقعات رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی ہیں، چور بے خوف خطر واقعہ کو انجام دیتے نظر آ رہے ہیں، سرکاری دفاتر میں چوری ایک اہم مسئلہ ہے، مین پوری کے بڑے پوسٹ آفس( واقع جیل چوراہا) میں چور تالے چٹخاکر داخل ہو گئے، لیکن بڑی چوری کو انجام دینے میں ناکام رہے، چور اپنے ساتھ کچھ اوزار بھی ساتھ لائے تھے، ہتوڑا،چھینی، لوہے کی لمبی راڈ وغیرہ، چور اپنی ناکامی کے بعد اوزار ڈاکخانہ میں ہی چھوڑ کر فرار ہو گئے، مین پوری کے اسی پوسٹ آفس میں ایک ماہ کے اندر ہی مسلسل 3 بار چوری کے واقعہ کو چور انجام دینے کی کوشش کر چکے ہیں، چوری کی اس تیسری مرتبہ واردات کے بعد پولیس کے اعلی حکام نے پوسٹ آفس کا بریک بینی کے ساتھ معائنہ کیا ہے، اسی کے ساتھ ساتھ ڈاگ اسکوائڈ کی ٹیم بھی تحقیقات کے لئے موقع پر پہنچی ہے.