اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: مرد و عورت کا شوشل میڈیا پر اپنا فوٹو اپلوڈ کرنا جائز نہیں: دارالعلوم دیوبند

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 19 October 2017

مرد و عورت کا شوشل میڈیا پر اپنا فوٹو اپلوڈ کرنا جائز نہیں: دارالعلوم دیوبند


رپورٹ: فضل الرحمان قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
دیوبند(آئی این اے نیوز 19/اکتوبر 2017) ایشیاء کی سب بڑی اسلامی یونیورسٹی دارالعلوم دیوبند سے کل ایک شخص کے سوال میں یہ فتوی دیا گیا کہ "شوشل میڈیا واٹسپ، فیسبک اور دوسری جگہ مرد اور عورت کا اپنی فوٹو اپلوڈ ناجائز ہے" دارالعلوم دیوبند کے مفتیان کرام نے کہا اسلام میں بلا ضرورت فوٹو کھینچوانے کی اجازت نہیں ہے، لہذا شوشل میڈیا پر مرد اورعورت کا اپنا فوٹو ڈالنا حرام ہے، دارالعلوم دیوبند کے مفتیان کرام نے کہا اگرچہ یہ فتوی ایک شخص کے پوچھنے پر دیا گیا ہے لیکن پوری دنیا کے مسلمانوں کے لئے یہ فتوی ہے.
 الجمیعت الانصار کے قومی صدر مولانا ارشد قاسمی پرتاپگڑھی نے اس فتوی کا استقبال کیا ہے، انہوں نے کہا شریعت کی روشنی میں یہ فتوی سو فیصد حق ہے، بخاری شریف کی روایت میں صاف موجود ہے کہ تصویر کھینچوانے والوں کو سخت عذاب ہوگا.
مولانا پرتاپگڑھی نے کہا مسلمانوں کی اکثریت اس حرام کام میں ملوث تھی ایسے وقت میں یہ فتوی قابل تحسین ہے.