اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: شادی میں اگر ڈی جے بجایا جائے گا تو سلطانپور کے قاضی نہیں پڑھائیں نکاح: قاضی سلطان پور

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 19 October 2017

شادی میں اگر ڈی جے بجایا جائے گا تو سلطانپور کے قاضی نہیں پڑھائیں نکاح: قاضی سلطان پور


رپورٹ: فضل الرحمان قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سلطان پور(آئی این اے نیوز 19/اکتوبر 2017) یوپی کے ضلع سلطانپور کے علماء نے ایک اہم فیصلہ لیا ہے، ایسی شادی جہاں گانا بجانا، ڈی جے وغیرہ بجایا جائے گا، ایسی تقریبات میں علماء نہ ہی شریک ہونگے اور نہ ہی نکاح پڑھائیں گے، شہر قاضی اور جامع مسجد کے امام مولانا لطیف صاحب نے کہا گانا بجانا اسلام میں جائز نہیں، اس کے ساتھ ڈی جے سے لوگوں کو تکلیف بھی ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ نکاح ہمارے نبی کی سنت ہے لہذا اسے سنت کے طریقہ پر ہی پر کرنا چاہیئے.
جمیعت الانصار کے قومی صدر مولانا ارشد قاسمی پرتاپگڑھی نے اس فیصلہ کا خیر مقدم کیا، اور یہ اپیل کیا کہ دوسرے علاقوں کے علماء بھی گانا بجانا جو سراسر حرام ہے، اسلام میں اس کی کوئی اجازت نہیں ہے، ایسی شادیوں میں شرکت کرنے سے مکمل طور پر اجتناب کریں، تاکہ ایک صالح معاشرہ کو تشکیل دیا جاسکے.