رپورٹ: سلمان اعظمی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــ
بلریاگنج/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 20/اکتوبر 2017) بلرياگنج چیئرمین کے الیکشن کے تناظر میں راشٹریہ علماء کونسل نے حافظ محمد فیصل کے نام کا اعلان کیا تھا، لیکن ان کی معذرت کے بعد اعلی کمان نے دوبارہ غور کیا، بہت باریکی سے تمام امور کا جائزہ لیا، اعلان کے بعد مختلف دعویداران امیدواری کی جانب سے جو رد عمل سامنے آیا اس کا بھی تجزیہ کیا گیا، موجودہ سمی کرڑ بھی دیکھا گیا، سیٹ نکالنا بھت ضروری ہے، اس لیے تجربہ بھی ملحوظ خاطر رکھا گیا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ کونسل کے امیدوار "جناب سفیان احمد پیٹی والے" ہوں گے، مذکورہ باتیں راشٹریہ علماء کونسل کے جنرل سکریٹری مولانا طاہر مدنی نے کہا.
انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے سب لوگ مل کر ان کی کامیابی یقینی بنائیں گے اور ان کی پیٹی اپنے قیمتی ووٹوں سے بھر کر علماء کونسل کو مسلسل دوسری بار کامیاب بنائیں گے، اگرچہ ان کی پارٹی میں دوبارہ شمولیت 6 ماہ قبل ہی ہوئی ہے، لیکن بہت محنت کے ساتھ پارٹی کے پروگرام کو کامیاب بنانے میں جٹے رہے، ہر موقع پر بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اعلان اول آنے کے بعد ان کا رویہ بھی انتہائی مناسب رہا، اگرچہ سماج وادی پارٹی میں رہتے ہوئے ان کا رویہ علماء کونسل کے تعلق سے غیر مناسب تھا لیکن اگر کوئی اپنی غلطی پر نادم ہو اور نئی شروعات کرنا چاہے تو اسے معاف کرنا اور موقع دینا سنت رسول رحمت ہے، اب جب کہ ان کے نام کا اعلان کردیا گیا ہے، تمام اختلافات کو بھلا کر کارکنان اکٹھا ہوجائیں اور راشٹریہ علماء کونسل کے امیدوار سفیان پیٹی والے کی کامیابی کیلئے پورے طور سے کمربستہ ہوجائیں.