رپورٹ: جاوید حسن انصاری
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 07/اکتوبر 2017) نگر پالیکا انتخابات نومبر میں کرائے جانے کی آہٹ سے مبارکپور میں ممکنہ امیدوار گلی کوچوں میں گھومتے نظر آ رہے ہیں نہ صرف آئندہ تہوار کو دیکھتے ہوئے شہر کے گلی كوچوں میں پوسٹر بینر کے ذریعے مبارکبادی کے ساتھ ساتھ امیدواروں کا پرچار بھی کیا جا رہا ہے.
اس بار اقتدار تبدیلی کی لہر چل رہی ہے، لوگوں سے سنا جارہا ہےکہ اس بار موجودہ چیئرمین کو ہر حال میں سبق سکھانا ہے، ان کے پاس عوام کے مسائل کے لئے وقت نہیں ہے.
لوگوں کا کہنا کہ موجودہ چیئرمین کے پاس جب عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے وقت نہیں ہے تو کیا ضرورت الیکشن لڑنے کی، ان کے پاس وقت نہ ہونے سے نگر پالیکا کے ٹھیکیداروں نے سرکاری فنڈ کو خوب مل بانٹ کر ناقص تعمیر کرا کر ساری حدیں پار کر دی ہے ہر تعمیر کے معیار کی جانچ کرا دیا جائے تو چیئرمین سمیت ٹھیکیدار کو بھی جیل میں جانا پڑے گا.
آپ کو بتا دیں کہ پارٹی کے سربراہ نے ابھی تک اعلان شدہ امیدواروں کی فہرست کا اعلان نہیں کیا لیکن اب بھی ممکنہ امیدواروں کی طرف سے دعویٰ کیا جا رہا ہے.
اس الیکشن میں امیدوار کے مختلف پارٹيوں کے سربراہ اس وقت اپنے سمبل سے الیکشن لڑانے کے اعلان سے ممکنہ امیدواروں کی لائن لگ گئی ہے، ویسے تو پارٹی سربراہ اپنے اپنے امیدوار کا اعلان ابھی تک نہیں کیا ہے، لیکن ممکنہ امیدوار دعوی کر رہے ہیں ہم فلاں پارٹی سے ہیں، ایک ہی پارٹی کے بہت سے امیدوار دعوی ٹھوكتے نظر آ رہے ہیں اتنا ہی نہیں تہواروں کے بہانے پارٹی کے ممکنہ امیدوار ہونے کا دعوی بھی کر رہے ہیں، کچھ امیدوار تو سمبل کے لئے پارٹی سربراہ کے یہاں فریاد بھی لگا چکے ہیں، مبارکپور میونسپل کی بات کریں تو ضلع کی سب سے بڑی آبادی والے گرام سبھا املو جس کی آبادی تیس ہزار تین سو انچاس ہیں، مبارکپور میونسپل کی آبادی کل ایک لاكھ آٹھ سو ہے ساتھ ہی ہر وارڈ کی تقریبا دو ہزار پر کر دی گئی ہے، کل پچیس وارڈ ہے.