اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جین پور: آبکاری بن کر ڈھابے پر کی وصولی، اور کیا توڑ پھوڑ!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Thursday, 5 October 2017

جین پور: آبکاری بن کر ڈھابے پر کی وصولی، اور کیا توڑ پھوڑ!


رپورٹ: عبدالکافی چشتی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جین پور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 5/اکتوبر 2017) جين پور کوتوالی علاقے کے دع ڈھابوں پر آبکاری کی ٹیم نے چھاپہ مار کر رشوت کے نام پر کی لوٹ مار، اور گاہک کے ساتھ بھی مارپیٹ کر بھگایا اور 50000 ہزار روپيوں کا مطالبہ کرتے ہوئے 20،000 روپيوں کی وصولی کی اور 5000 کاؤنٹر سے نکالے، یہاں تک کی جب ڈھابا مینیجر مالک سے بات کرنا چاہا تو موبائل چھین لی گئی اور بات تک نہیں کی گئی آبکاری کی ٹیم نے کہا کہ اگر زیادہ بولو گے تو تمہیں تھانے پر لے چل کر پٹائی کریں گے اور بند کر دیں گے، انہوں نے گاليا دیتے ہوئے مارنے لگے اور دھمکی سے ڈرے مینیجر نے بغل کے دکاندار سے قرض لے کر 20000 ہزار روپے دیئے پر اس کے بعد بھی سفید سفاری پہنے اور چار وردی میں تھے کاؤنٹر میں سے 5000 روپے نکال لئے، اسکے بعد ڈھابے پر موجود گاہکوں کو مارپیٹ کر بھگا دیا جب ارد گرد کے لوگ آنے لگے تو شور شرابہ ہونے لگا پر تب تک لوگ جا چکے تھے.
معاملہ جين پور کوتوالی علاقے کا ہے، دوپہر تقریبا 12.30 بجے سفید بلورو سے پانچ لوگ پہنچے جسمے ایک شخص سفید کپڑے کے سفاری سوٹ چار وردی میں تھے پہلے کوئلہ ڈھابا پر پہنچے اور چیک شدہ نام معلوم کر چلے گئے اس کے باوجود نوودے نگر جين پور پہنچے اور بابا ڈھابا کے منیجر پرمود تیواری بیٹے پھولچند تیواری سے پوچھ گچھ کی اور ردی سے ایک انگریزی شراب کی خالی بوتل کی تصویر کھینچ کر مینجر کو ڈراتے ہوئے کہا پچاس ہزار روپے طلب کرتے ہوئے گراہکوں کو بھگانے اور کھانا پھینکتے ہوئے کرسیاں پٹخنے لگے اور بہت کریاں توڑ ڈالی، گھبرا کر مینیجر نے جب مالک دياشنكر  کو فون کرنا چاہا تو موبائل چھین لئے، اور کاؤنٹر میں رکھا 5000 روپیہ لے لئے اور کہا کہ 50 ہزار دو ورنہ کوتوالی میں بند کر دیں گے اور ڈھابا کو سيج کر دیں گے پیسہ دو تو مینیجر نے 20000 ہزار روپے بغل کے بجاج کی ایجنسی سے لا کر دیا، اس کے بعد ٹیم جین پور سے چلی گئی، جس  سے ڈھابے والوں میں دہشت پھیلی ہوئی ہے، جبکہ ضلع آبکاری افسر نے کہا کہ کوئی بھی ٹیم جين پور نہیں گئی ہے آخر کون لوگ ہے جو واقعہ کو انجام دے رہے ہیں،  اس سے پہلے بھی روناپار تھانہ کے بیجاباری سے چار لوگ فرضی آبکاری بن کر وصولی کرتے ہوئے پکڑے جا چکے ہیں. ڈھابا مالک دياشنكر مشرا نے جين پور کوتوالی میں تحریر دی ہے.