رپورٹ: یاسین صدیقی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
لونی/غازی آباد(آئی این اے نیوز 08/اکتوبر 2017) روہنگیا مسلمانوں کی حالت اس وقت بہت زیادہ خراب ہے نہ انکے در ہے نہ گھر ہے نہ کچھ کھانے کو ہے اور نہ ہی کچھ پینے کو ہے بڑی زبردست تباہی ان لوگوں نے جھیلی ہے بدہشٹوں کے ظلم و ستم میں کسی کی اولاد ختم ہو گئی ہے تو کسی کے ماں باپ مار دیئے گئے ہیں انکا کوئی پرسان حال نہیں ہے ایسے حالات میں ایمان کا تقاضا یہ ہے کہ ہمیں تن من دھن سے ہر حالت میں انکا ساتھ دینا چاہیے اور انکے غم میں برابر کے شریک ہونا چاہیے اسی سلسلے میں صدر محترم جانشین شیخ الاسلام حضرت مولانا سید ارشد مدنی کی ھدایت پر جمیعة علماء شہر لونی نے زبردست مہم چلا کر اپنے تمام حلقوں میں روہنگیا مسلمانوں کی مدد کی اپیل کی ہے، حضرت کی ھدایت اور شہر لونی جمیعة کے زمہ داروں کی اپیل پر عمل کرتے ہوئے ملت اسلامیہ کی خیر خواہی میں ہمیشہ سے ہی نمایا کردار ادا کرنے والی اور دل و جان سے مظلوموں کی خدمت انجام دینے والی جمیعةعلماء حلقہ حاجی پور بہٹہ نے اس بار بھی روہنگیا مسلمانوں کی مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے اور مظلوموں کی مدد کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ہے.
جمیعة علماء بہٹہ حاجی پور کے ایک وفد نے کل آئی ٹی یو دفتر پہنچ کر حضرت قاری حماد کے حوالے 50 ہزار سے زائد رقم جمع کی جبکہ اس سے پہلے بھی لگ بھگ 73 ہزار روپے کی رقم حلقہ بہٹہ سے لونی شہری جمیعة کے حوالے کی گئی ہے.
یاد رہے کہ لونی شہر جمیعة علماء بہار سیلاب کی زد میں آئے متاثرین اور برما کے مظلوم مسلمانوں کے لیے فنڈ اکٹھا کرکے مظلوموں کی مدد کی کوشش کر رہی ہے اس سلسلے میں بڑی رقم بہار سیلاب متاثرین اور برما کے مظلوموں کے لیے الگ الگ جگہوں سے روانہ بھی کردی گئی ہے اور آگے بھی جاری رہے گی.
اس موقع پر مفتی فخر الزماں امام درگاہ مسجد بہٹہ حاجی جمیل صاحب اور دیگر زمہ دار حضرات موجود تھے.