اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: جمعیت علماء الہ آباد قومی یکجہتی پروگرام کے لئے سرگرم!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Tuesday, 31 October 2017

جمعیت علماء الہ آباد قومی یکجہتی پروگرام کے لئے سرگرم!


رپورٹ: فضل الرحمان قاسمی الہ آباد
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
الٰہ آباد(آئی این اے نیوز 31/اکتوبر 2017) ملک میں موجودہ حالات، آپسی منافرت کو ختم کرنے، تمام مذاہب کے درمیان پیار و محبت کو فروغ دینے کے لئے، اور ملک کی سالمیت و بقاء کے لئے جمعیت علماء اتردیش کی جانب سے 12 نومبر کو لکھنؤ میں قومی یکجہتی کانفرنس منعقد کرنے کافیصلہ کیا ہے، جس کے مہمان خصوصی جانشین شیخ الاسلام مولانا سید ارشد مدنی صاحب ہیں، اس پروگرام کا انعقاد اس لئے جارہا ہے تاکہ اس کانفرنس کے ذریعہ پیار و محبت کے پیغام کو عام کیا جا سکے، اس پروگرام کی تیاریاں شباب پر ہیں، مشرقی یوپی کے اکثر اضلاع میں اس پروگرام کی افادیت واہمیت، اور ملک کے موجودہ صورت حال اور جمعیت علماء ہند کے کارناموں سے واقف کرایا جارہا ہے، مسلسل جمعیت علماء ہند کے اراکین جد و جہد کررہے ہیں، جمعیت علماء الہ آباد بھی کافی متحرک نظر آرہے ہیں.
جمعیت علماء الہ آباد کے صدر مولانا اشفاق قاسمی نے نامہ نگار کو اطلاع دی کہ جمعیت علماء اترپردیش کے صدر، نبیرہ شیخ الاسلام مولانا سید ارشد رشیدی صاحب مہتمم مدرسہ شاہی مراد آباد دوشنبہ کو الہ آباد پھنچ رہے ہیں، صبح 09:00 بجے کریلی میں واقع رنگولی گسیٹ ہاؤس میں جلسہ عام کو خطاب کریں گے، اور ظہر کے بعد مریاڈیہہ میں بھی خصوصی بیان ہوگا، جمعیت علماء الہ آباد کے اراکین اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے جد و جہد کررہے ہیں، جمعیت علماء الہ آباد کی طرف سے بھی تقریبا 30 بس لکھنو کانفرنس میں جانے کے امکان ہیں، زور شور سے اس کی تشکیل جاری ہے، جمعیت علماء الہ آباد مولانا اشفاق قاسمی نے مساجد کے ائمہ سے درخواست کیا ہے کہ جمعہ کے خطاب میں اس پروگرام کے سلسلہ میں عوام کو روشناس کرائیں، اور ایک جم غفیر الہ آباد سے بھی لکھنو روانہ ہو اس کے لئے اراکین جمعیت الہ آباد کو متحرک ہونے کا حکم دیا.