اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے نصاب میں آرٹس، سائنس اور کامرس کو کیا گیا شامل!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 1 November 2017

بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے نصاب میں آرٹس، سائنس اور کامرس کو کیا گیا شامل!


رپورٹ: محمد صدر عالم نعمانی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
پٹنہ(آئی این اے نیوز 1/نومبر 2017) موجودہ حالات اور ضروریات کے پیش نظر بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ نے اپنے نصاب میں برسوں بعد تبدیلی کردی ہے، جدید نصاب میں مولوی کو انٹر میڈیٹ کے طرز پر آرٹس، سائنس اور کامرس میں تقسیم کیا گیا ہے، جبکہ فوقانیہ کے نصاب میں جنرل سائنس کی جگہ طبیعات (فزکس) کیمیا (کمسٹری) اور علم حیات (بایولوجی) کو شامل کیا گیا ہے.
 مدرسہ بورڈ کے چیئرمین پروفیسر شمشاد حسین نے مدرسہ بورڈ کے دفتر میں جدید نصاب کا اجراء کرتے ہوئے کہا کہ مدرسہ کا جدید نصاب تعلیم مدارس کے طلباء و طالبات کیلئے موثر و مفید ثابت ہوگا،.
 مدرسہ بورڈ کے انسپکٹر ڈاکٹر محمد نور اسلام علیگ نے کہا کہ وقت حالات اور تقاضوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے اس نئے نصاب کومرتب کیا گیا ہے، جو مفید اور سہل ہے، اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے میں بھی معاون ہوگا، انہوں نے کہا کہ جدید نصاب تعلیم میں عربی، فارسی اور انگریزی زبانوں میں افہام وتفہیم کی عام زبان پر زور دیا گیا ہے، جو عصری تقاضوں کو پوراکرے گا، انہوں نے امتحان کے پرچہ میں بھی تبدیلی کی بات بتائی، مزید کہا کہ جدید نصاب میں پرچوں کی تعداد میں بھی کمی کی گئی ہے، پہلے فوقانیہ کے امتحان میں کل بارہ سو نمبرات کے سوال پوچھے جارہے تھے، جسے کم کرکے اب ایک ہزار نمبر کر دیئے گئے ہیں، مولوی کے امتحان کے پرچوں میں بھی کمی کی گئی ہے.، اب مولوی کے امتحان میں نئے نصاب کے مطابق صرف نو سو نمبر کے سوال پوچھے جائیں گے، جو پہلے بارہ سو نمبر کے ہوا کرتے تھے، اس معاملہ میں مدرسہ بورڈ کے سکریٹری زاہد حسین نے کہا کہ جدید نصاب موجودہ ضروریات کے پیش نظر ترتیب دیا گیا ہے، جو عصری تقاضوں کے عین مطابق ہے، انہوں نے مدارس کے ذمہ داروں سے اس جدید نصاب کو ایمانداری سے نافذ کرنے کی اپیل کی ہے.
اس موقع پر مدرسہ بورڈ کے ممبران،سنی وقف بورڈ کے چیرمین محمد ارشاداللہ، شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین ارشاد علی آزاد، مدرسہ شمس الہدی پٹنہ کے پرنسپل مولانا سید مشہود احمد قادری ندوی اور اعجاز احمد موجود تھے.