اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اہل علم اور اہل اللہ سے سچی محبت اپنے دلوں میں پیدا کریں: مولانا عارف الحق

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 1 November 2017

اہل علم اور اہل اللہ سے سچی محبت اپنے دلوں میں پیدا کریں: مولانا عارف الحق


رپورٹ: محمد دلشاد قاسمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
روشنگڑھ/باغپت(آئی این اے نیوز 1/نومبر 2017)باغپت ضلع کے روشنگڑھ کے مدرسہ اسلامیہ عربیہ انوارالاسلام میں ضلع باغپت کے جمیعۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری جانشین مرشد الامت حضرت مولانا محمد عارف الحق صاحب امام وخطیب مرکزی مسجد پہونس والی بڑوت تشریف لائے، جہاں موجود مدرسہ کے منتظمین اور گاؤں کے لوگوں نے پرجوش استقبال کیا.
حضرت مولانا عارف الحق صاحب نے مدرسہ کے نظام کو دیکھ کر  بےحد خوشی کا اظہار فرمایا اور مدرسہ کے لیے اور مزید محنت اور لگن سے کام کرنے کے لیے انتظامیہ میں جذبہ پیدا کیا.
اور پہر بعد نماز عصر گاؤں کی جامع مسجد میں خطاب فرمایا، جس میں کہا کہ اہل علم اور اہل اللہ سے سچی محبت اپنے دلوں میں پیدا کرلو اسی سے تم کو کامیابی مل سکتی ہے، آج جو علماء سے عوام نے دوری بنالی ہے اور دنیا داروں کی چاپلوسی شروع کردی ہے تو یہ مسلم قوم عزلت و بلندی کے آسمان سے ذلت و پستی کی عمیق غار میں جاگری ہے، جس سے خلاصی کی صورت صرف علماء سے محبت ہے اس لیے ہم سب اپنے آپ کو اپنے علماء سے منسلک کرکے رکھیں اور ان کے رائے مشورہ سے اپنے کاموں کو انجام دیں اور اپنی نسلوں کو دینی تعلیم ضرور دلائیں، مزید انہون نے کہا کہ مدارس اسلامیہ کی جو دین کے قلعے ہیں ان کی ضروریات کو ہر ممکنہ صورت میں پورا کرنے کے لیے دل و جان سے کوساں رہیں.
 اس موقع مدرسہ انوارالاسلام کے ناظم مفتی محمد دلشاد، حافظ عبدالقیوم، منشی محمد اسرائیل، کلو چوکیدار، عبدالرحمان، مولانا جمیل احمد مفتاحی اور مدرسہ ھذا کے مدرسین سمیت گاؤں کے بڑی تعداد میں افراد موجود رہے.