اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: شری گاندھی مہاودھیالے مالٹاری میں طلبہ یونین کے انتخابات کے لئے آج ہوگا پرچہ داخل، 3 نومبر کو امیدواروں کا ہوگا اعلان!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 1 November 2017

شری گاندھی مہاودھیالے مالٹاری میں طلبہ یونین کے انتخابات کے لئے آج ہوگا پرچہ داخل، 3 نومبر کو امیدواروں کا ہوگا اعلان!

شری گاندھی مہا ودھیالے مالٹاری اعظم گڑھ

رپورٹ: عبدالکافی چشتی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سگڑی/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 1/نومبر 2017) سگڑی تحصیل علاقے کے شری گاندھی مہا ودھیالے مالٹاری کے طلبہ یونین انتخابات سیشن 18-2017 نامزدگی یکم نومبر کو صبح 11 بجے سے 2:00 بجے تک ہوگا، اور امیدواروں کی جانچ 2 نومبر کو 11 بجے سے 2:00 بجے تک ہوگی، نام واپسی 3نومبر کو 11 بجے سے 2 بجے تک ہوگا اور 5 بجے امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا، انتخابات اور ووٹوں کی گنتی 07 نومبر کو 9:00 بجے سے 2:00 بجے تک ووٹنگ جاری رہے گی، اور 3:00 بجے سے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگی، گنتی کے بعد جیتے ہوئے امیدواروں کی حلف برداری کی تقریب ہوگی.
 الیکشن افسر ڈاکٹر کیلاش ناتھ گپتا نے بتایا کہ تمام تیاری مکمل کر لی گئی ہے اور کمیٹی کی سفارشات کو نافذ کرتے ہوئے ضابطہ انتخابات پر عمل کرتے ہوئے کالج احاطے اور آس پاس کے بینر پوسٹر وغیرہ ہٹا دیا گیا ہے، اور اسکول میں داخل ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے جو انتخابات تک جاری رہے گی.