رپورٹ: حافظ محمد ذاکر
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مین پوری(آئی این اے نیوز 08/ اکتوبر 2017) گزشتہ دنوں مینک گارڈن میرج ہوم مین پوری میں منعقد ہوئی اونتی بائی لودھی جنرل اسمبلی کے قومی اجلاس میں جنرل اسمبلی کے قومی صدر مسٹر پرمود لودھی جی نے ضلع مین پوری کے ایک چھوٹے سے گاؤں جوگ پور رہائشی لودھی راگھویندر پرتاپ سنگھ کو ”اونتی بائی لودھی جنرل اسمبلی” کا ”نیشنل یوتھ ترجمان” مقرر کیا ہے، لودھی رگھویندر پرتاپ سنگھ کو اونتی بائی لودھی جنرل اسمبلی کے نیشنل یوتھ ترجمان مقرر ہونے پر ضلع مین پوری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے. مسٹر آ چھے لال راجپوت، سنیتا راجپوت، سیما راجپوت (سینئر صوبہ نائب صدر) ہریندر پرتاپ سنگھ (ایڈوکیٹ)، رام نریش پردھان، رام چندر لودھی، ابھلاش سنگھ (سابق بلاک سربراہ) رام بخش ورما (سابق ایم پی) ارملا راجپوت (سابق ممبر اسمبلی) ہیمراج لودھی (سابق وزیر) مہیش پردھان وغیرہ نے خوشی کا اظہار کیا ہے.