رپورٹ: عبدالکافی چشتی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
جین پور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 08/اکتوبر 2017) جين پور کوتوالی علاقے کے داؤدپور رہائشی پریتی بیٹی للن وشوکرما دوپہر تقریبا 01:00 بجے باغ خالص مارکیٹ میں سڑک پار کرتے ہوئے اعظم گڑھ کی جانب سے آنے والے موٹر سائیکل کی زد میں آ گئی، جس سے سنگین طور پر زخمی ہو گئی، زخمی حالت میں جين پور مارکیٹ کے ایک پرائیویٹ نرسنگ ہوم میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران رات تقریبا 09 بجے موت ہو پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا، جبکہ موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ہو گیا.