اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: اعظم گڑھ کے بوڑھن پور رہائشی ارشاد علی جج بننے کے بعد پہلی بار مبارکپور پہنچے!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 18 October 2017

اعظم گڑھ کے بوڑھن پور رہائشی ارشاد علی جج بننے کے بعد پہلی بار مبارکپور پہنچے!


تعلیم ہے تو سب کچھ ہے: جج ارشاد علی

رپورٹ: جاوید حسن انصاری
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 18/اکتوبر 2017) الہ آباد ہائی کورٹ کے جج  اعظم گڑھ بوڑھن پر رہائشی ارشاد علی انصاری صاحب جج بننے کے بعد پہلی بار آمد ریشم نگری مبارکپور میں اپنے پھوپھا مرحوم سراج احمد انصاری بجلی والے کے گھر محلہ پورہ سوفی اچانک شام کو پہنچے، ان کی حفاظت میں درجنوں پولیس اہلکار لگے رہے ساتھ ہی اسكارٹ پولیس و داروغہ لگے رہے، جج صاحب اپنے پورے خاندان کے ساتھ آئے تھے ان سے ملنے والوں کی بھاری بھیڑ امڈ پڑی، جج صاحب کا ان کے رشتہ داروں سمیت پورے علاقہ کے لوگوں نے خیر مقدم کیا، جج صاحب گھنٹوں اپنے پھوپھا مرحوم کے گھر موجود رہے جج صاحب کے ساتھ ان کے والد ، بھائی، بیوی دیگر لوگ بھی موجود رہے، ان کی حفاظت میں کوئی کمی نہ پڑے اس کے لئے ایک درجن سے زیادہ پولیس اہلکار آگے پیچھے موجود تھے، پورہ سوفی کے بعد اپنے نوادہ میں رشتہ دار امتیاز انصاری کے گھر بھی پورے قافلے کے ساتھ پہنچے، جہاں پولیس اہلکار اور اسکاٹ کی گاڑیاں بھی پہنچی.
آئی این اے نیوز نمائند جاوید حسن انصاری کے ایک سوال کے جواب میں جج ارشاد علی انصاری نے نوجوانوں کو اعلی تعلیم حاصل کرنے پر زور دیا انہوں نے کہاکہ تعلیم ہے تو سب کچھ ہے.