رپورٹ: فضل الرحمان
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
پھولپور/الہ آباد(آئی این اے نیوز 18/اکتوبر 2017) نائب وزیراعلی کیشو پرشاد موریا کے استعفی دینے کے بعد پھولپور لوک سبھا حلقہ میں ضمنی الیکشن قریب ہے، کانگریس کے لئے یہ سیٹ انتہائی اہم ہے، ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواھر لال نہرو اور محترمہ اندرا گاندھی بھی اسی حلقہ سے الیکشن لڑتے تھے، فی الحال یہ سیٹ بھاجپا کے قبضہ میں ہے، کانگریس اس سیٹ پر اپنا پرچم لہرانے کے لئے بیتاب ہے.
ذرائع سے یہ اطلاع ملی ہے کہ سماجوادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کی حمایت بھی کانگریس کو حاصل ہے، کانگریس کے مشہور رہنما پرمود تیواری کو پھولپور حلقہ سے ضمنی الیکشن میں امیدوار بنایا جاسکتا ہے، پرمود تیواری کی مقبولیت عوام میں کافی زیادہ ہے، اگر کانگریس کو ایس پی اور بی ایس پی کی حمایت حاصل ہوتی ہے، تو بھاجپا کو اس سیٹ کا بچانا انتہائی مشکل ہوگا، اگر پرمود تیواری کو میدان میں اتارا جاتا ہے تو ان کی فتح کی راہ آسان لگ رہی ہے.