اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: ہم سب انتظامی افسر اور ملازم اپنے گھر کا دیا چھوڑ کر آپ سب کی حفاظت میں لگے رہتے ہیں: تھانہ انچارچ سرائے میر

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 18 October 2017

ہم سب انتظامی افسر اور ملازم اپنے گھر کا دیا چھوڑ کر آپ سب کی حفاظت میں لگے رہتے ہیں: تھانہ انچارچ سرائے میر


رپورٹ: محمد یاسر
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
سرائے میر/اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 18/اکتوبر 2017) سرائے مير تھانہ انچارج رام نریش یادو نے دھن تیرس، دیوالی، چھٹ پوجا جیسے تہوار کے موقع پر تھانہ احاطے میں ذیلی ضلع افسر نظام آباد انل کمار سنگھ کے قیادت میں امن کمیٹی کی میٹنگ بلائی گئی، کسی ضروری کام میں مصروف رہنے کی وجہ ذیلی ضلع افسر اور علاقائی افسر پھول پور سنتوش کمار سنگھ میٹنگ میں نہیں پہنچ سکے، کچھ وقت انتظار کرنے کے بعد تھانہ انچارج سرائے مير نے دونوں اعلی حکام سے بات کرکے خود ہی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے لوگوں سے کہا کہ تمام تہوار کو آپس میں مل جل کر بھائی چارے کے ساتھ منائے، تمام تہوار مین لوگ خوشی کا اظہار کرتے ہیں، ہم سب انتظامی افسر اور ملازم اپنے گھر کی خوشی اور دیوالی کا دیا چھوڑ کر آپ سب کی حفاظت میں لگے رہتے ہیں، تاکہ آپ اپنے گھر میں دیا جلا کر خوشیاں منا سکیں.
موجودہ نگر پنچایت صدر رام پرکاش یادو، سابق نگر پنچایت صدر عبیدالرحمٰن، راجیش یادو نے کہا کہ یہاں پر کسی قسم کی کوئی رکاوٹ کبھی بھی کسی میلے میں نہیں ہوئی ہے سرائے مير ٹاؤن ہمیشہ گنگا جمنی تہذیب قائم کیا ہے اور آگے بھی کرتے رہیں گے.
اس موقع پر شکیل احمد، چھوٹے لال جیسوال، امرت لال، دنیش وشوکرما، راجہ رام، ڈاکٹر محمد عالم، ماسٹر محمد طارق، محمد فیصل، ایم ظفر خان، پپو پیجر، زید احمد، منیش چورسیا، احتشام زیدی، بلال احمد سابق سبھاسد، اروند کمار سمیت علاقے کے سیکڑوں لوگ موجود تھے آخر میں تھانہ انچارج نے اجلاس میں آئے لوگوں کا شکریہ ادا کیا.