اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: سینٹرل پبلک اسکول مبارکپور میں نو تعمیر شدہ عمارت کا عظیم الشان آغاز!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Wednesday, 18 October 2017

سینٹرل پبلک اسکول مبارکپور میں نو تعمیر شدہ عمارت کا عظیم الشان آغاز!


بجرنگ ترپاٹھی، سابق ایم پی ڈاکٹر سنتوش سنگھ، حاجی عبدالمجید انصاری، ڈاکٹر ایم ایس خان، اسکول کے بانی ایاز احمد خان اور تمام لوگ موجود رہے.

رپورٹ: جاوید حسن انصاری
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مبارکپور/ اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 18/اکتوبر 2017) مشہور سینٹرل پبلک اسکول حسین آباد مبارکپور میں اسکول کے بانی و چیئرمین ایاز احمد خان کی قیادت میں منگل کی صبح پری پرائمری حسنا نیاز بلاک نو تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح شاندار تقریب کے دوران ہوا، جس میں اعظم گڑھ سکچھا کے مالویہ چلڈرن کالج اور اسکول کے بانی بجرنگ ترپاٹھی، سابق ایم پی ڈاکٹر سنتوش کمار سنگھ، مبارکپور کے سربراہ سماجی کارکن ساڑی تاجر حاجی عبدالمجید انصاری، گورکھپور شفا هاسپٹل کے چیئرمین ڈاکٹر ایم ایس خان اور اسکول کے بانی ایاز احمد خان، اعظم گڑھ کے مینیجر نوشاد احمد خان، ڈپٹی مینیجر نواز احمد خان کی شرکت ہوئی، اس دوران اسکول کے بچوں نے مختلف ثقافتی پروگرام پیش کیا.
 اس موقع پر بچوں کو خطاب کرتے ہوئے بجرنگ ترپاٹھی نے کہا کہ آج کا دن بہت ہی خوشی کا دن ہے کیونکہ آج دھن تیرس تہوار ہے، لوگ اپنے گھروں کیلئے سونے، چاندی اشیاء خرید رہیں ہے تو وہیں ایاز احمد جیسے لوگ تعلیم کا بیج بونے کا کام کر رہے ہیں، اسی اسکول سے بچے انجینئر، ڈاکٹر بن کر ملک کا نام روشن کریں گے.
سابق ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر سنتوش کمار سنگھ نے کہا کہ دیوالی کا مقصد تاریکی و اندھیر دور کرنا نہیں ہے بلکہ ہر شخص کو علم کے ذریعے ان کے مستقبل کو روشن بنانا ہے، یہ ممکن اس وقت ہوگا کہ جب سینٹرل پبلک اسکول(CPS) جیسے اسکول ہوں،  آج اس اسکول کے بانی نے ثابت کر دیا کہ ہمیں دیوالی پر مختلف سامان نہیں خریدنا ہے بلکہ بچوں کو تعلیم دیکر ان کا مستقبل روشن کرانا ہے.
اس موقع پر مولانا آزاد انٹر کالج کے بانی مرزا محمد عارف بیگ نے کہا کہ بانی ایاز احمد خان نے اتنا خوبصورت پروگرام کراکر بچوں اور والدین کی قدر و احترام بڑھایا، انہوں نے کہا کہ تین ایکڑ علاقے میں پھیلے اس اسکول کو دیکھ کر لگتا ہے یہ کسی شہر سے کم نہیں ہے.
 اس موقع پر نتن ترپاٹھی، ایم ایس خان چیئرمین شفا هاسپٹل گورکھپور، مرزا عارف بیگ، مینیجر مولانا آزاد انٹر کالج انجان شہید، ڈائریکٹر لائن سنگھ، حاجی عبدالمجید انصاری، نواز احمد خان، نوشاد احمد خان، آزاد خان، خانم ترنم، منان وزیر ، عبداللہ پبلک اسکول کے مینیجر ضمیر احمد انصاری، سماجی کارکن حاجی اسرار حسن انصاری، ماسٹر احمد علی، فیروز انجم انصاری کٹرا، محمود عالم شاہد فاروقی ایڈوکیٹ وغیرہ موجود تھے.
آخر میں اسکول کے بانی ایاز احمد خان نے آئے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، اس پروگرام کو دیکھنے کے لئے آس پاس کے علاقوں کے لوگوں کی بھاری بھیڑ امڑی رہی جو صبح 09:00 بجے سے ہی پروگرام کے آخر تک موجود رہے.