اتحاد نیوز اعظم گڑھ INA NEWS: یوگا ماہرین نے کستوربا گاندھی بالکا انٹر کالج میں لڑکیوں کی دی تربیت!

اشتہار، خبریں اور مضامین شائع کرانے کیلئے رابطہ کریں…

9936460549, 7860601011, http://www.facebook.com/inanews.in/

Sunday, 15 October 2017

یوگا ماہرین نے کستوربا گاندھی بالکا انٹر کالج میں لڑکیوں کی دی تربیت!


رپورٹ: حافظ محمد ذاکر
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بھوگاؤں/مین پوری(آئی این اے نیوز 15/اکتوبر 2017)کستوربا گاندھی بالکا انٹر کالج میں یوگاماہرین نے طالباؤں کو یوگا سے ہونے والے فوائد کی معلومات دیتے ہوئے یوگا کو طالباؤں کیلئے فائدے کی چیز بتاتے ہوئے یوگا اساتذہ نے یوگا ٹریننگ کر کے طالب علموں کو بھی تربیت دی.
ہفتہ کو کستوربا گاندھی بالکا انٹر کالج میں یوگا (ٹرینر) استاذ شالنی سکسینہ عرف مونا نے طالبات کو یوگا سے ہونے والے فوائد کی معلومات دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ لوگ باقاعدگی سے یوگا کریں تو چہرے پر چمک کے ساتھ ساتھ چہرے کے داغ دھبے بھی دور ہو سکتے ہیں، حفظان صحت کے لئے بھی یوگا بے حد مفید ہے، یوگا سے جسم نشودونما رہتا ہے، یوگا سے ذہنی توازن ،جسمانی توازن ،بہتر رہتا ہے ،طالبہ کو یوگا کے ذریعے دانشورانہ ترقی بھی ممکن ہے.
اس موقع پر انچارج پرنسپل گارگی مشرا، آکر تی گپتا، آرتی یادو، کوتا سنگھ، انکتا یادو، انوپا سکسینہ، ارونا دکشت، ناہید بیگم، سرتا دوبے، راکھی جوہری وغیرہ موجود رہی.