رپورٹ: حافظ محمد ذاکر
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بھوگاؤں/مین پوری(آئی این اے نیوز 15/اکتوبر 2017) محلہ فاضل گنج میں جمعیت اتحاد المسلمین کی قیادت میں ایک پروگرام بعنوان اصلاحِ معاشرہ کو خطاب کرتے ہوئے شہر فیروز آباد کے مشہور عالمِ دین آدم مصطفیٰ صاحب نے کہا کہ مسلمان کو شراب پینا یا اسی طرح کا کوئی ایسا نشہ کرنا جس سے عقل ماؤف ہو جائے حرام ہے ،شراب پینے سے دنیا اور آخرت دونوں خراب ہوتی ہیں، اسی طرح جوا، سٹہ،ایسے مہلک کھیل ہیں جس میں صرف تباہی تباہی ہے، اس کا کھیلنا، کھیلانا، حرام ہے، اس کی آمدنی قطعاً جائز نہیں ہے، بلکہ حرام ہے، مسلمان زائد پیسہ کمانے کے لئے اس طرح کے ناجائز کھیل کھیلتا ہے، جبکہ اللہ تعالیٰ نے جس کی قسمت میں جتنا رزق لکھ دیا ہے اس سے پھوٹی کوڑی بھی زیادہ حاصل نہیں کر سکتا، البتہ اللہ کی راہ میں صدقہ کرنے سے مال میں اضافہ ہوتا ہے، آدم مصطفیٰ نے کہا مسلمان نبیﷺ کی سنتوں کو چھوڑ کر آج کل رسم و رواج کو اہمیت دیتا ہے، جبکہ نبی ﷺ کی سنت میں خیر ہی خیر ہے اور رسم رواج میں ہلاکت ہی ہلاکت، مسلمان، خاندان، کنبہ، معاشرے کے ڈر سے اپنے شادی بیاہ میں رسموں کو فروغ دیتا ہے، وہ یہ نہیں سوچتا کہ دنیا کی زندگی ایک دن ختم ہو جائے گی ہم کو اللہ کے یہاں منھ دکھانا ہے، نبیﷺ کا سامنا ہوگا تب ہم کیا جواب دیں گے، آدم مصطفیٰ نے کہا کہ ہم مسلمان دعویٰ کرتے ہیں نبیﷺ سے محبت کا مگر ہمارا رہن سہن، کھانا پینا، پہننا سب غیروں کے طریقے پر، ہمارا لباس بھی غیروں کے طریقوں پر، آدم مصطفیٰ نے کہا آج ہمارا چہرہ بھی نبی ﷺ کے حکم مطابق نہیں ہم مسلمان ڈاڑھی نہیں رکھتے، جبکہ نبیﷺ نے فرمایا کہ مسلمانوں ڈاڑھی بڑھاؤ، اور مونچھ کٹاؤ، مگر آج معاملہ بالکل بر عکس ہے.
آدام مصطفیٰ نے ملک کی موجودہ صورتِ حال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں وطن سے محبت بھی ایمان کا جز ہے ہم اپنے وطن اور مارد وطن کے لوگوں کے ساتھ محبت کا معاملہ رکھیں، یہ ہمارے وطنی بھائی ہیں، انکے ہر دکھ درد میں انسانیت کے ناطے ہمیشہ انکے ساتھ ہونا چاہیئے، اللہ کا وعدہ تھا کہ مسلمان ہمیشہ سربلند رہیگا، اللہ نے ایک شرط لگا دی، کہ جبتک وہ میرے اور میرے نبی کے احکامات پر پابندی سے عمل کرتا رہیگا، آج ہم نے اپنے اللہ کے احکامات کو نبی ﷺ کی تعلیمات کو پس پشت ڈال دیا ہے، صرف یہی وجہ ہے مسلمانوں کے تنزلی کی.
جلسہ کا آغاز مدرسہ عربیہ درس القرآن مدینہ مسجد محلہ محمد سعید کے استاذ قاری ارشد صاحب کٹیاوی نے قرانِ پاک کی تلاوت سے کیا، نعت پاک کی شکل میں دورود پاک کا ہدیہ محمد ﷺ کی شان میں جناب حاجی محمد اسحاق صاحب نے (ناظم مدرسہ عربیہ در س القرآن مدینہ مسجد محلہ محمد سعید وحافظ محمد اسلم صاحب نے پیش کیا، نظامت کے فرائض مشہور اناؤنسر عالِ دین شہر فیروزآبادی کی سر زمین سے تعلق رکھنے والے امین اختر انجام دیئے.