رپورٹ: سلمان اعظمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اعظم گڑھ(آئی این اے نیوز 15/اکتوبر 2017) شہر کوتوالی علاقہ کے حافظ پور چوراہا کے قریب شام گاڑی چیکنگ کے دوران موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں نے پولیس پر فائر کر دیا، جوابی کارروائی میں پولیس کی گولی سے ایک بدمعاش زخمی ہوگیا جبکہ دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، زخمی ہونے والے بدمعاش پر 25 ہزار کا انعام تھا، اور دو مہینے قبل دو لاکھ کی لوٹ معاملے میں ملزم بھی تھا، پولیس نے اس کے پاس سے ایک لاکھ دس ہزار روپے بھی برآمد کئے ہیں، ڈاکٹروں نے زخمی بدمعاش کی حالت سنگین دیکھ وارانسی کیلئے ریفر کر دیا ہے، جیسے ہی واقعہ ہوا، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سمیت دیگر پولیس اہلکار موقع پر پہنچے.
ذرائع کے مطابق دیر شام کو پولیس شہر کے حافظ پور چوراہا کے قریب گاڑی چیکنگ کر رہی تھی، اسی دوران ایک موٹر سائیکل سوار دو لوگ سامنے سے آتے دکھائی دیئے پولیس کی طرف سے انہیں رکنے کا جیسے ہی اشارہ کیا گیا موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں پولیس نے بھی فائر کیا جس میں ایک بدمعاش زخمی ہو گیا.
پولیس سپرنٹنڈنٹ اجے کمار ساہنی نے بتایا کہ بدماش کی شناخت بالیشور مسہر رہائشی سرائے مير کے طور پر ہوئی ہے اور اس کے اوپر 25 ہزار کا انعام تھا، قتل اور لوٹ کے معاملے میں ملزم بھی ہے، اس کے خلاف درجنوں مقدمہ رجسٹرڈ ہیں، بہت سے مجرمانہ مقدمات بھی شامل ہیں.
واضح رہے کہ 12 اکتوبر کو دن دہاڑے ایک بڑا واقعہ کو انجام دے ڈالا جی ہاں دو موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں نے رائس میل کے ڈرائیور سے 5 لاکھ روپے کی لوٹ مینہ نگر تھانہ علاقہ کے سیہی پور رہائشی ببلو جیسوال بیٹے ریکھا جیسوال کی سیہی پور مارکیٹ میں مالتی رائس میل ہے اور ان کا ڈرائیور سنجے کمار شہر کوتوالی تحت ایچ ڈی ایف سی بینک کی ایلول شاخ سے 5 لاکھ روپے نکال کر موٹر سائیکل سے جا رہا تھا کہ دن دہاڑے قریب 12.30 بجے ریدوپور واقع ٹنی ٹاس اسکول کے پاس موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں نے روپیوں سے بھرا بیگ چھین کر فرار ہو گئے، سنجے نے ڈائل ہینڈسیٹ کو معلومات دی اور پولیس موقع پر پہنچ کر تحقیقات میں مصروف ہوگئی تھی.