رپورٹ: حافظ محمد ذاکر
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مین پوری(آئی این اے نیوز 14/اکتوبر 2017) عام آدمی پارٹی نے پولیس کے رویہ کے خلاف آج کلیکٹریٹ پر واقع تکونیہ پارک میں پولیس اور پولیس سپرنٹنڈنٹ مین پوری کے خلاف احتجاج کیا، واضح رہے کچھ روز قبل ریوی شرما ضلع سیکریٹری عام آدمی پارٹی مین پوری کے ساتھ کچھ بی جے پی حامیوں نے جھگڑا کیا تھا، جسکی اطلاع کوتوالی مین پوری کو دی گئی تھی، لیکن پولیس نے بی جے پی کارکنان کے خلاف کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا، اس کے بعد جب سول لائن چوکی انچارج پر عام آدمی پارٹی کارکنان نے فریاد کی تو کوبرا پولیس کو خانہ پوری کرنے کے لئے جائے وقوعہ پر بھیج دیا، عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے کہ پولیس اس معاملہ میں رپورٹ تک درج نہیں کر رہی ہے اور نا ہی کوئی کارروائی عمل میں لا رہی ہے، بلکہ سمجھوتہ کا دباؤ بنایا جارہا ہے، پولیس سپرنٹنڈنٹ سے ملنا چاہا تو وہ صرف ایک شخص کو ہی اپنے آفس میں آنے کی اجازت دے رہے تھے، مگر ہم پارٹی کے کار کنان آفس میں داخل ہو گئے، یہ دیکھ اچانک پولیس سپرنٹنڈنٹ راکیش ایس کے تیور بگڑ گئے اور بولے کی یہاں کیا کوئی ناچ گانا چل رہا ہے جو اتنے لوگ چلے آئے ہو، ہم سب کارکنان نے وضاحت کی کہ ہم سب ساتھ ہیں اور ہم عام آدمی پارٹی کے عہدیداران ہیں، اس بات پر پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیش ایس اور تیش میں آگئے اور کہنے لگے آپ لوگ ٹوپی لگا کر دلالی کرتے ہو، یہاں پر شادی کے لئے کیا لڑکی دیکھنے آئے ہو جو سب لوگوں کا اندر آنا ضروری ہے، اس پر سابق ضلع کنوینر نے کہا کہ یہ ہمارا بنیادی حق ہے اور آپ کو ہمارے لئے یعنی عوام کی شکایات کی سماعت اور اس کے ازالہ کے لئے بٹھایا گیا ہے، اسی درمیان ایس پی نے پولیس عملہ کو بلوا کر عام آدمی پارٹی کارکنان کو آفس سے باہر نکال دیا، اس طرح کا غیر ذمہ دارانہ اور غیر مناسب سلوک کر نے کی بنیاد پر عام آدمی پارٹی کے لوگ تکونیہ پارک میں دھرنے پر بیٹھ گئے، عام آدمی پارٹی کے کارکنان کی مانگ ہے کہ پولس سپر ٹنڈنٹ مین پوری کو برخاست کیا جائے.
واضح رہے ضلع مجسٹریٹ کے نہ ہونے کی وجہ سے شکایت نامہ ضلع مجسٹریٹ کے ای میل آئی ڈی پر ارسال کیا گیا.