رپورٹ: حافظ محمد ذاکر
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مین پوری(آئی این اے نیوز 14/اکتوبر 2017) ضلع مجسٹریٹ پردیپ کمار نے آج بہت سے اسکولوں، آنگن باڑی مراکز، صحت مراکز کا اچانک معائنہ کیا، حکومت کی ترجیحات والے کام،تعلیم، صحت کی خدمات، کا زمینی جائزہ لیا، یہ مناظر دیکھ مسٹر پردیپ کمار حیرت زدہ ہوگئے، بچے نہ تو صحیح طریقے سے ہندی پڑھ پارہے تھے، اور نا ہی انگلش، بچوں کی تعلیمی سطح بہت خراب تھی، اسکولی بچے سردار بل لبھ بھائی پٹیل اور لال بہادر شاستری کے متعلق کچھ بھی نہیں جانتے تھے، مسٹر ضلع مجسٹریٹ موہن پور میں 15:10 بجے پرائمری اسکول پہنچ گئے، اسکول میں 52 داخلہ شدہ طالب علموں میں صرف 19 بچے موجود تھے، اس اسکول میں طلباء آسان الفاظ بھی نہیں لکھ سکے، اسکول کی تعمیری حالت رنگائی پوتائی، پلاسٹر، بجلی فٹنگ، بیت الخلاء معیار کے مطابق نہیں تھی، جس پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے فوری طور پر فرش درست کرائے جانے، بجلی وائرنگ ٹھیک کرائے جانے، بیت الخلا میں پانی کے نظم کو بہتر بنانے کی ہدایات دی. انہوں نے اسکول کے اسسٹنٹ ٹیچر ارون کمار سے کہا کہ تعلیم کی سطح کو بہتر بنانا ہوگا، انہوں نے اسکول کی زمین پر قبضہ کرنے والے، تعمیراتی کام میں رکاوٹ پیدا کرنے والے رام پرکاش کے خلاف ایف آئی آر درج کرا کر فوری تعمیری کام مکمل کرائے جانے کی ہدایات دی.
ضلع مجسٹریٹ نے نگلہ پال کے بنیادی اسکول میں مذکورہ صورت حال کو پایا، اسکول میں چولہے پر کھانا بن رہا تھا جس کی وجہ سے احاطے میں دھواں بھرا ہوا تھا، انہوں نے موقع پر موجود ترقی افسر کو فوری گرام فنڈ سے فنڈز لیکر اسکول میں سلنڈر کی دستیاب کرانے کو کہا،
مسٹر کمار نے اسی طرح گاؤں کھچولی کے پرائمری اسکول میں بھی مذکورہ صورت حال پائی 44 رجسٹرڈ بچوں میں 22 بچے موجود تھے، اس اسکول میں کوئی بچہ نہیں جانتا کہ گوبھی کو انگریزی میں کیا کہتے ہیں ، کوئی بچہیہ ، نہیں بتا سکا کہ، لوح پرش،کس کو کہتے ہیں، اسکول کے ہیڈ ماسٹر امیش سنگھ کا طریقہ کار بھی مناسب نہیں تھا،اور وہ بچوں کو تعلیم فراہم کرانے میں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں. اس پر انہوں نے ہیڈ ماسٹر کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کا تعلیمی سطح کو بہتر بنانے اور بچوں کو کتابی علم کے ساتھ ساتھمعلومات ِ عامہ کی بھی جانکاری دیں.